ETV Bharat / state

بھیونڈی: کمیونٹی کچن قائم کرنے میں کارپوریشن کی لاپرواہی

بھیونڈی کے شہریان کا الزام ہے کہ میونسپل کارپوریشن کمیونٹی کچن قائم کرنے میں لاپرواہی برت رہی ہے نیز کارپوریشن صرف بینر اور پوسٹر بینر بازی سے کام لے رہی ہے۔

author img

By

Published : Apr 18, 2020, 1:16 PM IST

بھیونڈی میونسپل کارپوریشن
بھیونڈی میونسپل کارپوریشن

پرانت آفیسر نے بھیونڈی میونسپل کارپوریشن کو 'مہاراشٹر سِوِل سروسز ایکٹ' اور 'ایمرجنسی مینجمنٹ ایکٹ' کے تحت وجہ بتاؤ نوٹس جاری کرتے ہوئے کارروائی کرنے کا اشارہ دیا ہے۔

بھیونڈی میونسپل کارپوریشن، ویڈیو

پرانت آفیسر کے نوٹس کے بعد 'کمیونٹی کچن' کے نام پر شہر میں جگہ جگہ بینر لگا کر میونسپل کارپوریشن کی قلعی کھول دی ہے۔

پرانت آفیسر موہن نلدکر کی جانب سے ڈپٹی میونسپل کمشنر (ہیڈکوارٹر) دیپک کُرلیکر کے نام جاری نوٹس کے مطابق 'لاک ڈاؤن کے دوران بے گھر، غریب و مستحق اور بیروزگار افراد کو کمیونٹی کچن کے ذریعہ کھانا فراہم کرانے کے لیے ریاستی حکومت کے ذریعہ کھانا دینے کے منصوبہ کے تحت ضرورت مندوں کی فہرست بنانے کی ہدایت دی گئی تھی۔

اتنا ہی نہیں اس منصوبے کو بہتر طریقے سے عملی جامہ پہنانے کے لیے پرانت آفیسر نے میونسپل حکام کے ساتھ چار مرتبہ میٹنگ لے کر اس کے خد و خال پر گفتگو کی، نیز اس کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ضرورت مندوں کی فہرست تیار کرنے کو کہا تھا۔

لیکن دو ہفتوں سے زائد وقت گزرنے کے باوجود میونسپل انتظامیہ کی جانب سے ضرورت مندوں کی فہرست پرانت آفس کو نہیں دی گئی تھی یہاں تک کہ لاک ڈاؤن میں توسیع بھی کر دی گئی۔

پرانت آفیسر کی جانب سے جاری کیا گیا نوٹس

کارپوریشن انتظامیہ کی اس لاپرواہی اور غفلت پر سخت نوٹس لیتے ہوئے پرانت آفیسر موہن نلدکر نے میونسپل انتظامیہ کی سرزنش کی اور کارپوریشن سے اس کی وضاحت طلب کی۔

سماجی کارکن اور کانگریس کے سینیئر رہنما اقبال صدیقی بتایا کہ 'کارپوریشن نے بینر لگا دیا کہ 15 ایرپل سے کارپوریشن کی جانب سے دو وقت کا کھانا فراہم کیا جائے گا جس کے بعد شہر کی دیگر سماجی تنظیموں نے اپنی جانب سے کھانا تقسیم کرنے کا کام بند کردیا لیکن کارپوریشن نے مزدوروں اور مستحق افراد کے لیے کھانے فراہم کرنے کے بجائے بینر لگا کر خاموش ہوگئی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ کارپوریشن نے نہ خود کھانا فراہم کیا اور نہ ہی ان سماجی تنظیموں کو راشن اور دوسری چیزیں دی کہ وہ اپنا کارخیر، یوں ہی جاری رکھ سکیں۔

پرانت آفیسر موہن نلدکر نے کہا کہ بھیونڈی دیہی علاقے میں 22 ہزار کھانے کا پیکٹ یومیہ مستحق افراد کو دیا جارہا ہے جبکہ میونسپل کارپوریشن پاورلوم مزدوروں اور لاک ڈاون میں پریشان حال افراد کو توجہ نہیں دے رہی ہے۔

انہوں کارپوریشن کے اس رویہ کولے کر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ شہر میں بھی کچھ کمیونٹی کچن شروع کر رہے ہیں جس کے ذریعے شہری اور دیہی علاقے کے لوگوں کو کھانا فراہم کیا جارہا ہے۔

انہوں نے ہجرت کرنے والے مزدوروں کے تعلق سے کہاکہ ان کی پوری کوشش ہے کہ کوئی بھی مزدور شہر سے ہجرت نہ کرے۔

رکن اسمبلی مہیش چوگلے نے کارپوریشن کے کمیونٹی کچن شروع کرنے کو لے کر برتی جانے والی لاپرواہی پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'کارپوریشن لاک ڈاون کے دوران بھی بدعنوانی کرنے میں لگی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کارپوریشن 1700 پیکٹ تقسیم کر کے 78000 پیکٹ یومیہ تقسیم کرنے کا جھوٹا دعویٰ کر رہی ہے جو بالکل بھی درست نہیں ہے۔

میونسپل کمشنر پروین اسٹیکر نے بتایا کہ 'کارپوریشن کا کمیونٹی کچن شروع کرنے کا پلان نہیں کیوں کہ یومیہ 78000 پیکٹ کھانا تقسیم کیا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.