ETV Bharat / state

بھیونڈی : لاک ڈاؤن کے سبب عید پر شہر ویران - مسلم اکثریتی شہر ممبرا ،تھانے ،کلیان

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل پاورلوم صنعتی شہر بھیونڈی اور مضافات کے مسلم اکثریتی شہر ممبرا، تھانے، کلیان سمیت دیگر شہروں میں لاک ڈاؤن کے درمیان لوگوں نے عید منائی۔

بھیونڈی : لاک ڈاؤن کے سبب عید پر شہر ویران

author img

By

Published : May 25, 2020, 8:45 PM IST

لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگوں نے اپنے گھروں میں ہی عیدالفطر کی نماز ادا کی۔ کورونا وائرس وباء کے سبب ہر سال کی طرح امسال عید پر کوئی چہل پہل نہیں ہے، ہر طرف ویرانی چھائی ہوئی ہے۔

پولیس انتظامیہ نے شہر میں سخت حفاظتی انتظامات کئے ہیں. شہر کی تمام مساجد پر پولیس فورس تعینات ہے۔ بھیونڈی شہر میں صبح سے ہی پولیس کی وین گشت کرنے لگی۔ لاک ڈاؤن کے نافذ ہونے کے دوران جن پانچ افراد کو نماز ادا کرنے کی اجازت تھی انہیں ہی نماز پڑھنے دیا گیا۔

بھیونڈی شہر میں عیدالفطر کو لیکر کوئی جوش خروش نہیں۔ ہر گلی ویران اور ہر محلہ خاموش ہے۔

بھیونڈی : لاک ڈاؤن کے سبب عید پر شہر ویران

باشندگان گھروں میں ہی نماز ادا کرکے لاک ڈاون کے سبب اہل خانہ کے ساتھ عیدالفطر کا تہوار منا رہے ہیں۔

بھیونڈی کے ڈپٹی پولیس کمشنر راجکمار شندے نے اہالیان بھیونڈی کو عیدالفطر کی مبارک باد دیتے ہوئے کہاکہ شہر کے مسلمانوں نے کورونا کے سبب ہونے والے لاک ڈاون پر عمل کرتے ہوئے شہر کی مساجد میں عید کی نماز پڑھنے کے لیے نہیں آئے اور اپنے گھروں پر ہی نماز ادا کی۔

ایک دوسرے کو سوشل میڈیا کے ذریعہ عیدالفطر کی مبارک باد دیا وہ قابل تحسین ہے. انہوں نے بتایا کہ شہر کی تمام مساجد کے اطراف میں پولیس نے شہریوں کا گلاب کا پھول دے کر ان کا استقبال کیا کہ انہوں نے سماجی دوری کو برقرار رکھتے ہوئے مساجد تک نہیں اپنے گھروں پر عید کی نماز ادا کی۔

شہر کے قلب میں واقع کوارٹر گیٹ مسجد پر ڈپٹی پولیس کمشنر راجکمار شندے اس شاہراہ سے گزرنے والے شہریوں کو پولیس انتظامیہ کی ہدایت پر عمل کرنے پر پھول دیا جس کے بعد مقامی افراد نے پولیس اہلکاروں کو اپنے گھروں سے شیر خورمہ کھلا کر قومی یکجہتی کا ثبوت دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.