ETV Bharat / state

Bhawqat Karad On Aurangzeb Tomb: اورنگ زیب کی قبر کو حیدرآباد منتقل کرنےکا مطالبہ - رکن اسمبلی سنجے شر ساٹھ

مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر بھاگوت کراڑ نے پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسلمان کبھی بھی اور نگ زیب کی حمایت نہیں کرتے۔ مسلم خاندانوں میں کسی بھی شخص کا نام اورنگ زیب نہیں ہوتا۔مسلمانوں کے جذبات بھی اور نگ زیب سے جڑے ہوئے نہیں ہیں۔ اس لحاظ سے اورنگ زیب کی قبر کو حیدرآباد منتقل کرنے کے سلسلے میں رکن اسمبلی سنجے شر ساٹھ کا مطالبہ درست ہے۔Bhawqat Karad On Aurangzeb Tomb

اورنگ زیب کی قبر کو حیدرآباد منتقل کرنے کیا جائے

author img

By

Published : Mar 13, 2023, 8:45 PM IST

اورنگ زیب کی قبر کو حیدرآباد منتقل کیا جائے

اورنگ آباد:مرکزی وزیر برائے مملکت خزانہ ڈاکٹر بھاگوت کراڑ نے کہا کہ رکن اسمبلی سنجے شر ساٹھ نے اورنگ زیب کے قبر کو حیدرآباد منتقل کرنے کا جو مطالبہ کیا ہے وہ بالکل درست پے۔ہمیں ان کے مطالبے کی حمایت کرنی چاہئے۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے اورنگ آباد کا نام تبدیل کئے جانے کے بعد ایکنا تھ شندے گروپ کے رُکن اسمبلی سنجے شر ساٹھ اور پر دیپ جیسوال نے زہر افشانی کرتے ہوئے مغل شہنشاہ اورنگ زیب کی قبر کو حیدر آباد منتقل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

بی جے پی لیڈر اور مرکزی وزیر ڈاکٹر بھاگوت کراڑ نے بھی اورنگزیب عالمگیر کی قبر ہٹانے کے مطالبہ کی تائید وحمایت کی اور کہا کہ انھوں نے ٹی وی پر شرساٹھ کی بائٹ دیکھی ہے۔ اور نگ زیب کی قبر کو حیدر آباد منتقل کرنے کے مطالبہ پر میں اُن کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ان کی تائید وحمایت بھی کرتا ہوں۔

بھاگوت کراڑ نے ضلع کے نام تبدیلی کیخلاف ایم آئی ایم رکن پارلیمان امتیاز جلیل پر بھی تنقید کی اور اُن پر سیاست کرنے کا الزام عائد کیا۔ عیاں رہے کہ ضلع کے تبدیلی نام کیخلاف امتیاز جلیل نے ضلع کلکٹر دفتر کے رو بروز نجیری ہڑتال شروع کر رکھی ہے۔اس کے بعد زعفرانی طاقتوں کے پیٹ میں مروڑ ہورہا ہے اور زعفرانی لیڈران نے ایم پی امتیاز جلیل سمیت ایم آئی ایم عہدیداران کو نشانے پر لے رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:AIMIM MP Imtiyaz Jalil چھترپتی سنبھاجی مہاراج کا اورنگ آباد شہر سے کوئی تعلق نہیں: رکن پارلیمان امتیازجلیل

ڈاکٹر بھاگو تکرار سے سوال پوچھا گیا کہ امتیاز جلیل نے کہا تھا کہ وہ پیدا بھی اورنگ آباد میں ہوئے ہیں اور مریں گے بھی اورنگ آباد میں۔ اس پر وزیرِ بھاگوت کراڑ نے امتیاز جلیل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزید کہا کہ ان(امتیاز جلیل) کا خاتمہ بہار کے اورنگ آباد میں ہوگا کیونکہ وہ اس حساس مسئلے پر سیاست کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.