مار پیٹ کرنے والے شیوسینا سے منسلک بتائے جا رہے ہیں جبکہ یہ پوری واردات سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق دو ماہ قبل ملزمین نے اندھیری کے ہوٹل گریٹینگز میں کھانا کھایا تھا لیکن جب ہوٹل مالک نے کھانے کے پیسے کا مطالبہ کیا تو ان لوگوں اپنا سیاسی رعب جھاڑتے ہوئے کہا کہ وہ شیوسینا سے جڑے ہوئے ہیں اور پیسے نہیں دیں گے۔
اسی بات کو لے کر گزشتہ روز ایک مرتبہ پھر سے ہوٹل میں پہنچے اور ہوٹل مالک کی پٹائی کر دی۔
پٹائی یہ واردات سی سی ٹی وی کیمرے مین قید ہوگئی ہے جسے ہوٹل مالک نے پولیس کو سونپ دیا ہے جس بنا پر پولیس دو افراد کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے اور دیگر افراد کو تلاش کر رہی ہے۔