اوربگ آباد:ملک کی دوسری ریاستوں کی مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی اضلاع میں مسلمانوں نے نہتے فلسطینوں پر جاری بربریت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری کر دیا ہے۔مقامی باشندوں نے اسرائیلی مصنوعات کو بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اسرائیلی تیار کردہ اشیا کے استعمال اور فروخت کو روکنے کے لیے اورنگ آباد شہر کے کہیں سارے علاقوں میں اسرائیلی کی ان اشیا کے بائیکاٹ کی مہم تیز ہوگئی ہے، اورنگ آباد شہر کچھ اہم چہرہوں پر کچھ ایسے بینرز لگائے گئے ہیں جس پر اسرائیل کے سبھی پروڈکٹ کے استعمال کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ سے اربوں روپے کا نقصان ہورہا ہے جس سے اسرائیلی معیشت بری طرح متاثر ہورہی ہے۔
ان چیزوں کی فروخت متاثر سافٹ ڈرنکس ، نیسلے ، پیزا، پفس ، پیپسی، پامولیو،لوز ، لی، جانسن صابن، پاؤڈر ہی این این ، جس کی ، اورل بی ، ایم وے، لوریل، پی اینڈ جی، چوکو، اسپرائٹ، پیمپرز، انٹیل انسائیڈ ،موٹرولا اور سینکڑوں مصنوعات کی خرید و فروخت متاثر ہوئی ہے۔ اس جنگ کی وجہ سے اسرائیل پر معاشی بحران کا خدشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Sunni Pathan Waqf Masjid پربھا دیوی کی وقف پٹھان مسجد پر دعویداری کے بعد تنازع
ملک بھر میں اس حوالے سے خصوصی مہم چلائی جارہی ہے کہ جنگ بندی ہو اور معصوم بچوں اور خواتین کی جانیں ضائع ہورہی ہیں۔ اسرائیل کے خلاف احتجاج اور اسے حماس کی سلامتی سے جوڑنے کے لیے گذشتہ ہفتے کو شہر کے امتخاس میدان میں ایک مظاہرہ کیا گیا۔ونچت بہوجن آگاڑی کے شہر صدر جلس احمد کا کہنا ہے کہ کئی سارے علاقوں میں عزرائیلی اشیاء کے بائیکاٹ کے بینر لگانے سے کئی سارے مسلم علاقوں کی دکانوں میں اب اسرائیلی پروڈکٹ نہیں مل رہے ہیں جس سے اسرائیلی مصنوعات پر اس بائیکاٹ کا کہیں نہ کہیں اثر دیکھنے کو ملے گا۔