میمن نے کہا 'شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے وزیر اعلی کی حیثیت سے حلف لیں گے اور کانگریس سے بالا صاحب تھورات اور این سی پی سے جینت پاٹل نائب وزیر اعلی بنیں گے'۔
انہوں نے کہا کہ مہا اگھاڑی مہاراشٹر کے اہم مسائل حل کریں گے۔ میمن نے کہا 'دیویندر فڑنویس حکومت نے بہت سارے غلط کام کیے ہیں۔ ہم اسے درست کرنے کی کوشش کریں گے'۔
شیوسینا کے رکن اسمبلی عبدالستار نے کہا ہے کہ حکومت تشکیل پانے کے بعد پہلی ترجیح کسانوں کے قرض معاف کرنے کی ہوگی۔
انہوں نے کہا 'ہماری پہلی ترجیح کسانوں کا قرضہ معاف کرنا ہے۔ یہ کابینہ کے پہلے اجلاس میں کیا جائے گا'۔
سپریم کورٹ نے بدھ کی شام 5 بجے سے قبل فڑنویس حکومت سے 288 رکنی اسمبلی میں اپنی اکثریت ثابت کرنے کو کہا تھا۔لیکن اس سے قبل ہی دیویندر فڑنویس نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔
گذشتہ روز شیوسینا ، این سی پی کانگریس نے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے ملاقات کی اور حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا ، جس کے بعد گورنر نے اعلان کیا کہ شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے 28 نومبر کو ریاست کے وزیر اعلی کا حلف لیں گے۔
واضح رہے کہ 23 نومبر کو صبح 8 بجے دیویندر فڑنویس نے وزیر اعلی کا حلف لیا تھا اور این سی پی رہنما اجیت پوار نے نائب وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا تھا۔