ETV Bharat / state

ممبئی: بالاجی ہسپتال میڈیکل پالیسی میں کرپشن - byculla

میڈیکل پالیسی میں کرپشن کے معاملے میں ممبئی کے بالاجی ہسپتال کو بدعنوانی کی رقم کورٹ میں جمع کرنے کا حکم

بالاجی ہسپتال میڈیکل پالیسی گھپلا
author img

By

Published : Nov 15, 2019, 2:45 PM IST

کروڑوں روپے کی میڈیکل پالیسی بدعنوانی کے معاملے میں گرفتار ممبئی کے بالاجی ہسپتال کے مالک ڈاکٹر رمیش کمار کاغذی کو ایک کروڑ 28 لاکھ 44 ہزار 696 روپئے کی رقم کورٹ میں جمع کرنی ہوگی۔

ڈاکٹر رمیش کاغذی کو 50 ہزار روپے کے ذاتی مچلکے جمع کرنے کے بعد ہی ضمانت ملے گی۔ مجگاؤں کورٹ نے ڈاکٹر کاغذی کی ضمانت کی عرضی پر سماعت کے دوران یہ حکم جاری کیا ہے۔

بالاجی ہسپتال میڈیکل پالیسی گھپلا

معاملہ سنہ 2015 کا ہے، جب ممبئی کے بائیکلہ پولیس تھانے نے بالاجی ہسپتال کے خلاف آصف اور اے ایس آئی سی کے سبکدوش افسر گروناتھ کے خلاف دھوکہ دہی اور اور فرضی واردات کی دفعات کے تحت معاملہ درج کرایا تھا۔ معاملہ کی جانچ کرنے والے تفتیشی افسر رمیش ساونت نے اسی مہینے دونوں ملزمین کو گرفتار کیا تھا۔

آفس آف دی اسٹیٹ آف مہاراشٹرا (محکمہ محنت و مزدور، لیبر) کے تحت پورے ملک میں ایسے ملازمین جن کی تنخواہ 20 ہزار کے قریب ہے، ان کے لیے میڈیکل پالیسی کا انتظام کیا گیا ہے۔ اس میڈیکل پالیسی میں کچھ رقم انکی تنخواہ سے کاٹی جا تی جبکہ چار فیصد سے زائد رقم حکومت کی جانب سے ان مزدوروں کو دی جاتی ہے۔

سرکاری ادارے سے یہ پالیسی مزدوروں کے لیے وضع کی گئی ہے اس لیے اس ادارے کی ٹیم نے اس تعلق سے تفتیش اور چھان بین کی جس کے بعد پتہ چلا کہ ممبئی کے بالاجی ہسپتال کے ذریعے 196 ایسی فائلیں ہیں جن میں میڈیکل پالیسی کے نام پر ایک کروڑ سے بھی زائد کی رقم غیر قانونی طریقے سے حاصل کی گئی ہے۔ ان میں مزدوروں کے معمولی علاج کو مہنگے علاج میں تبدیل کرکے ہسپتال نے میڈیکل پالیسی کے ذریعے کروڑوں روپئے غبن کرلیے جس کے بعد ادارے نے ممبئی کے بائیکلہ پولیس تھانے میں معاملہ درج کرایا۔

Intro:
میڈیکل پالیسی گھپلے کے معاملے میں ممبئی کے بالاجی ہسپتال کو گھپلے کی رقم کورٹ میں جمع کرنے کا حکم

کروڑوں روپے کی میڈیکل پالیسی گھپلے کے معاملے میں میں گرفتار ممبئی کے بالاجی ہاسپٹل کے مالک ڈاکٹر رمیش کمار کاغذی کو 12844696روپے کی رقم کورٹ میں جمع کرنی ہوگی اس کے بعد ہی ڈاکٹر رمیش کاغذی کو کو 50 ہزار روپے کے مچلکے پر پر ضمانت پر رہا کیا جائے گا یہ حکم مجگاؤں عدالت نے نے ڈاکٹر کاغذی کی ضمانت کے دوران جاری کیا ہے۔۔۔

معاملہ سال 2015 کا ہے جب ممبئی کے بائیکلہ پولیس تھانے نے بالاجی ہاسپٹل کے خلاف آصف اور اور اے ایس آئی سی کے سبکدوش افسر گروناتھ کے خلاف دھوکہ دہی اور اور فرضی و اڈ ے کی دفعات کے تحت معاملہ درج کرایا تھا معاملہ کی جانچ کرنے والے تفتیشی افسر رمیش ساونت نے اسی مہینے دونوں ملزمین کو گرفتار کیا تھا۔۔۔

آفس آف د ی اسٹیٹ آف مہاراسٹرا لیبر کے تحت پورے ملک میں میں ایسے ملازم جن کی تنخواہ 20000 کے آس پاس ہے ہے ان کے لیے میڈیکل پالیسی کا انتظام کیا گیا ہے اس میڈیکل پالیسی میں کچھ رقم انکی تنخواہ سے کاٹی جا تی جب کی چار فیصد سے زائد رقم حکومت کی جانب سے سے ان مزدوروں کو مہیا کی جاتی ہے۔ ۔

کیونکہ سرکاری ادارے سے سے یہ پالیسی سی میں مزدوروں کے لیے لیے مختص ہے ہے اس لیے اس ادارے کی ٹیم نے نے چھان بین کی جس کے بعد پتہ چلا کہ ممبئی کے بالاجی اسپتال کے ذریعے 196 ایسی فائلیں ہیں جن میں میڈیکل پالیسی کے نام پر پر ایک کروڑ سے بھی زائد کی رقم غیر قانونی طریقے سے حاصل کی گئی ہے ہے ان میں مزدوروں کے معمولی علاج کو مہنگے علاج میں تبدیل کرکے کے اسپتال نے میڈیکل پالیسی کے ذریعے کروڑوں روپے غبن کرلیے جس کے بعد ادارے نے ممبئی کے بائیکلہ پولیس تھانے میں میں معاملہ درج کرایا۔۔۔

Body:..Conclusion:...
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.