ETV Bharat / state

گوونڈی میں ایس ایم ایس کمپنی فورا بند کی جائے: ابوعاصم اعظمی -

ممبئی کے مضافات کے گوونڈی نامی علاقے میں جاری ناکارہ اور فاضل مادوں کوتبا ہ کرنے والی ایس ایم ایس کمپنی کو فوری طور پر بند کیا جائے یہ مطالبہ سماجوادی پارٹی لیڈر و رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ایوان اسمبلی میں کیا ہے۔

سماجوادی پارٹی لیڈر و رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی
author img

By

Published : Jun 19, 2019, 7:10 PM IST

انہوں نے بتایا کہ وہ گزشتہ 10 برس سے مانخورد شیواجی نگر میں قائم اس ایس ایم ایس کمپنی کو بند کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں لیکن اب تک اسے بند نہیں کیا گیا ہے۔

اعظمی نے بتایا کہ بار بار ایوان میں صرف یقین دہانی کروائی جاتی ہے کہ ایس ایم ایس کمپنی کو فورا بند کر دیا جائیگا لیکن دو دن بعد واپس کمپنی کی جانب سے طبی اعضاء اور میڈیکل کے فضلاء جلانے کا کام شروع ہوجاتا ہے۔ انسانی اعضاء اور د یگر زہریلے کیمیکل جلائے جاتے ہیں اس سے دھواں پیدا ہوتا ہے۔ یہ دھواں انسانی صحت کیلئے مضر ہوتا ہے۔ اس سے گوونڈی کے عوام کی زندگی اجیرن بن گئی ہے۔

اعظمی نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گوونڈی میں 10 برسوں کے مطالبہ کے باوجود بجلی کا سب اسٹیشن تیار نہیں کیا گیا ہے یہ کافی افسوس کی بات ہے۔

اعظمی نے کہا کہ لوگوں کا آلودگی سے برا حال ہے۔ یہاں کے عوام کو بجلی جیسی بنیادی سہولیات تک میسر نہیں ہے ایسے میں اعظمی نے گوونڈی میں ایس ایم ایس کمپنی کو فورا بند کئے جانے اور وہاں بجلی کا سب اسٹیشن تیار کر نے مطالبہ متعلقہ وزیر سے کیا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.