ETV Bharat / state

Awareness Campaign Among Students: سرکاری دستاویزات بنانے کے لیے طلبا میں بیداری مہم

مہارشٹر میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوچکا ہے، اس درمیان اورنگ آباد کا ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن نے اسکولوں میں پہنچ کر طلباء کے سرکاری دستاویزات کی معلومات اور اس کی تیاری کس طرح کرنا ہے اس کی بیداری مہم شروع کی ہے۔ Awareness Campaign to Make Government Documents

Awareness Campaign to Make Government Documents
سرکاری دستاویزات بنانے کے لیے طلباء میں بیداری مہم
author img

By

Published : Jun 18, 2022, 7:28 PM IST

اسکول طلبا کے دستاویزات (ڈاکیومنٹس) کی چھوٹی چھوٹی خامیوں کو دور کرنے اور تعلیم کے لیے اس کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن نے اب اسکولوں میں بیداری مہم شروع کردی ہے۔ فاؤنڈیشن کے صدر مرزا عبدالقیوم ندوی اسکولوں میں پہنچ کر کاسٹ سرٹیفکٹ اور دیگر دستاویزات کی تیاری کیسے کی جاتی ہے اور یہ دستاویزات کیوں ضروری ہیں، اس تعلق سے جانکاری فراہم کررہے ہیں۔ Read & Lead Foundation

سرکاری دستاویزات بنانے کے لیے طلباء میں بیداری مہم

اس سلسلے میں سنجے نگر علاقے میں واقع الہدی اردو ہائی اسکول کے بچوں کو معلومات فراہم کی گئی اور انہیں فوری دستاویزات کی تیاری کی ہدایات دی گئی۔ اسکول کی صدر معلمہ کا کہنا ہے کہ طلبا کے مستقبل کے لیے یہ بنیادی کام ہے۔ ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کے صدر مرزا عبدالقیوم ندوی نے کہا کہ 'یکم جون سے طلباء کے سرکاری دستاویزات میں خامیوں کو دور کرنے کی مہم شروع کی گئی ہے تاکہ مستقبل میں انہیں کسی طرح کی پریشانی نہ ہو۔ ساتھ ہی مرزا عبدالقیوم ندوی نے بتایا کہ مسلمانوں کی اکثر آبادی او بی سی، ایس سی، ایس ٹی میں آتی ہے، اسی لیے طلبا کو اپنے کاسٹ سرٹیفکیٹ بنانا ضروری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.