رکشا ہڑتال کی وجہ سے لاکھوں ممبئیکرز متاثر ہونگے، خصوصاً اسکولی طلباء اور بزرگوں کو سخت تکالیف کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ایسے میں ممبئی کی عوام کے لیے راحت کی بات ہے کہ فلم اداکارہ اور نو بھارتیہ شیو واہتک سنگٹھن کی صدر ایشا کوپیکر نے آج ممبئی پولیس کمشنر سے ملاقات کر کے اس بات کا تیقن دیا کہ ان کی تنظیم ہڑتال میں شامل نہیں ہونگی۔
انہوں نے کہا کہ ہڑتال کے دنوں تنظیم سے منسلک سینکڑوں رکشا ڈرائیورز اپنی ڈیوٹی انجام دیں گے اور اسکولی طلباء کو کوئی پریشانی نہ ہو اس کا بات کا خاص دھیان رکھیں گے۔
اس موقع پر مہاراشٹر اقلیتی کمیشن کے چیئرمین حاجی عرفات بھی موجود تھے۔
خیال رہے کہ ممبئی کے علاوہ ریاست بھر سے 20 لاکھ سے زائد آٹو ڈرائیورز اس ہڑتال میں حصہ لیں گے۔ چالک مالک سنگھٹنا سنیوکتیہ کرتی سمیتی مہاراشٹرا کے بینر تلے 350 سے زائد تنظیمیں اس ہڑتال میں حصہ لیں گی۔
تفصیلات کے مطابق، یونین کا مطالبہ ہیکہ حکومت نئے لائسنز کو منظوری دینا بند کرے۔ کیوں کہ صرف ممبئی میں پچھلے ایک برس میں رکشوں کی تعداد میں ایک لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔