ETV Bharat / state

Aurangzeb Tomb Reopen: اورنگ زیب کا مقبرہ زائرین کیلئے کھول دیا گیا

خلد آباد میں واقع اورنگ زیب کے مقبرے کو زائرین اور سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ ایم آئی ایم لیڈر اکبر الدین اویسی کی اورنگ زیب کے مقبرے کی زیارت کے بعد سے مزار کو عارضی طور پر بند کردیا گیا تھا، لیکن اب زائرین کے لیے مقبرے کے دروازے کھول دیے گئے ہیں۔Aurangzeb Tomb Reopen

اورنگ زیب کے مقبرے کو زائرین کے لیے کھول دیے گئے

author img

By

Published : Jun 3, 2022, 6:23 PM IST

اورنگ آباد: حضرت زین الدین شیرازی المعروف بائیس خواجہ کے احاطے میں واقع مغل فرماں رواں اورنگ زیب عالم گیر کے مقبرے کو اب زائر ین کے لیے کھول دیا گیا ہے، لیکن مقبرے میں داخلے کی مشروط اجازت دی جارہی ہیں۔ درگاہ کمیٹی نے حالات پر نظر رکھنے کے لیے درگاہ کے تمام دروازوں پر اور احاطے میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردیے ہیں۔ کمیٹی کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات احتیاطی طور پر کیے گئے ہیں۔Aurangzeb Tomb Reopen

اورنگ زیب کے مقبرے کو زائرین کے لیے کھول دیے گئےاورنگ زیب کے مقبرے کو زائرین کے لیے کھول دیے گئے

اورنگزیب عالمگیر کے نام کے تنازع کے بعد اورنگزیب کا مقبرہ بند کر دیا گیا تھا تاہم ایک بار پھر اورنگزیب عالمگیر کی مزار کو سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ اورنگزیب عالمگیر کے مقبرے کے خادیم نصیر احمد کا کہنا ہے کہ اورنگزیب کے نام پر بلا ضرورت سیاست کی جا رہی ہے۔

ساتھ ہی نثار احمد نے بتایا ہے کہ اورنگزیب عالمگیر کے مقبرے کی حفاظت کے پیش نظر آرکولوجی سروے آف انڈیا کی جانب سے دو سکیورٹی گارڈ اور اورنگ آباد دیہی پولیس کی طرف سے 5 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ مزار کی سکیورٹی کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں مزار کی موبائل میں تصاویر اور ویڈیوز لینے کے ساتھ ساتھ مزار کے قریب بیگ لے جانے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ نثار احمد نے بتایا کہ اورنگ زیب کی قبر کے تنازع کے بعد اب تمام مذاہب کے لوگوں کی بڑی تعداد آ رہی ہے اور اب مقبرے پر آنے پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی ہے۔

اورنگ زیب عالم گیر کے مقبرے کی زیارت کے لیے دور دراز مقامات سے لوگ خلد آباد کا رخ کرتے ہیں، لوگوں کا کہنا ہے کہ سیاسی وجوہات کی بنا پر ایک متقی اور پرہیزگار بادشاہ کو بدنام کیا جارہا ہے۔ اورنگزیب کے مقبرے پر حیدرآباد سے آئے ہوئے ڈاکٹر سوجا خان نے بتایا کہ اورنگ زیب کے مقبرے پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہے۔

ساتھ ہی سجا نے بتایا کہ تاریخ کے ہیرو جس نے مذہب اور اسلام کی پیروی کرتے ہوئے آج اے مقام حاصل کیا ہے وہ بہت بڑی بات ہے۔ اگر اورنگ زیب عالمگیر چاہتے تو اپنے لیے ایک بہت بڑا مقبرہ بنا سکتے تھے، لیکن اُنہوں نے ایسا نہیں کیا اور اپنے لیے ایک سادہ سا مٹی کا مقبرہ بنایا، اس سے اُنکی سوچ کا پتہ چلتا ہے۔ ڈاکٹر سوجا نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ پہلے اسے اچھی طرح سے تاریخ کو پڑھیں اور پھر کوئی بیان دیں۔

اورنگ آباد کے سیلوڑ سے اورنگزیب کا مقبرہ دیکھنے آئی خاتون کا کہنا ہے کہ خلد آباد میں درگاہ پر آنے والے سیاح کو کسی قسم کی کوئی پریشانی نہیں ہے، اورنگزیب عالمگیر کے مقبرے پر پولیس کا سخت پہرہ ہے۔ اورنگزیب کی قبر پر خاتون نے کہا ہے کہ اورنگزیب کی مزار کو ہمیشہ اس طرح کھلا رکھنا چاہیے کیونکہ یہاں بہت روحانی سوکون ملتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Akbaruddin Owaisi On Raj Thackeray:'اسلام کے لئے سب سے پہلے جان دینے والا شخص اکبر الدین اویسی ہوگا'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.