ETV Bharat / state

اورنگ آباد کے ادیب کا ناول بنگلہ دیش یونیورسٹی کے نصاب میں شامل - ڈھاکہ یونیورسٹی

مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد کے معروف ادیب نورالحسنین کے ناول 'چاند ہم سے باتیں کرتا ہے' کو بنگلہ دیش کی ڈھاکہ یونیورسٹی کے نصاب میں شامل کیا گیا ہے

بھارتی ادیب کی بنگلہ دیش میں پزیرائی
بھارتی ادیب کی بنگلہ دیش میں پزیرائی
author img

By

Published : Oct 7, 2020, 8:48 PM IST

نورالحسنین کا ناول اردو کا اولین ناول ہے جسے پڑوسی ملک کے تعلیمی نصاب میں جگہ دی گئی ہو۔ ان کے ناول کی عالمی سطح پر پذیرائی ہوئی ہے جس سے اورنگ آباد میں خوشی کی لہر ہے۔

بھارتی ادیب کی بنگلہ دیش میں پزیرائی

بھارت کے دو ناول نگاروں کو ڈھاکہ یونیورسٹی کے ایم اے کے نصاب میں جگہ ملی ہے جن میں نورالحسنین کا ناول بھی شامل ہے۔

ادبی دنیا کے لیے نورالحسنین کوئی نیا نام نہیں ہے۔ اب تک ان کے چھ سے زائد ناول منظر عام پر آچکے ہیں اور 'چاند ہم سے باتیں کرتا ہے' نامی ناول کا کینوس کافی وسیع ہے۔

یہ پہلا موقع ہے جب سرزمین اورنگ آباد کے کسی ادیب کو سرحد پار ملک کی یونیورسٹی کے نصاب میں جگہ ملی ہے۔

نورالحسنین کے اس ناول کو عالمی سطح پر کافی پذیرائی ملی تھی اور اب یونیورسٹی کے نصاب میں شمولیت سے اردو دنیا میں مسرت کا اظہار کیا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.