ETV Bharat / state

اورنگ آباد: ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر، اردو میڈیم ٹیچرز کو تقرری نامہ ملا - اورنگ آباد ای ٹی وی بھارت خبر

افسرشاہی کی کوتاہیوں کے سبب عام آدمی کو اپنے حقوق کے لیے سرکاری دفاتر کے چکرکاٹنے پڑتے ہیں۔ میونسپل کارپوریشن کے بارہ اردو میڈیم ٹیچروں کے ساتھ بھی یہی سب کچھ ہورہا تھا۔ ریاستی حکومت کے آن لائن سسٹم پوتر پورٹل کے تحت سلیکشن کے باوجود اردو اساتذہ کو گذشتہ دوسالوں سے تقرری نامہ نہیں مل پایاتھا۔

اردو میڈیم  ٹیچرز
اردو میڈیم ٹیچرز
author img

By

Published : Aug 6, 2021, 10:22 AM IST

اورنگ آباد شہر میں اردو میڈیم کے ٹیچرز کے سلیکشن کے باوجود انہیں گذشتہ دو سالوں سےتقرری نامہ نہیں ملاتھا۔ ٹیچرزگذشتہ دو سالوں سے میونسپل کارپوریشن دفتر کے چکر کاٹ رہے تھے لیکن جب ای ٹی وی بھارت نے اس خبر کو نشر کیا تو محض دو ہفتوں میں اردو میڈیم کے ایک درجن اساتذہ کو تقرری نامہ موصول ہوا۔

،اردو میڈیم ٹیچرز کو تقرری نامہ ملا

افسرشاہی کی کوتاہیوں کے سبب عام آدمی کو اپنے حقوق کے لیے سرکاری دفاتر کے چکر کاٹنے پڑتے ہیں۔ میونسپل کارپوریشن کے بارہ اردو میڈیم ٹیچروں کے ساتھ بھی یہی سب کچھ ہورہا تھا۔

ریاستی حکومت کے آن لائن سسٹم پوتر پورٹل کے تحت سلیکشن کے باوجود اردو اساتذہ کو گذشتہ دوسالوں سے تقرری نامہ نہیں مل پایاتھا۔

ای ٹی وی بھارت نے اس خبر کو دو ہفتے پہلے نشر کیا تھا جس کے بعد نہ صرف کار روائی آگے بڑھی بلکہ صرف دو ہفتوں کے بعد تمام بارہ ٹیچرز کو میونسپل ایڈمنسٹریٹر آستک کمار پانڈے نے اپنے ہاتھوں سے تقرری نامہ دیا۔

ای ٹی وی بھارت نے اس معاملہ کو لے کر کارپوریشن کے اعلی افسران تک پہنچے۔ جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سنتوش پینگلے نے اردو اساتذہ کے تقرری کے معاملے آگے بڑھایا جس کے بعد اردو ٹیچرز کا مسئلہ حل ہوا۔

اردو ٹیچرز نے ڈپٹی کمشنر کو گلدستہ پیش کرکے ان کا شکریہ ادا کیا۔ ساتھ ہی اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ ای ٹی وی بھارت کی خبر سے یہ سب ممکن ہوپایا ۔

مزید پڑھیں:

اورنگ آباد: پَوِتر پورٹل کے تحت سلیکشن کے باوجود اردو اساتذہ ملازمت سے محروم

ریاست کے پووِتر پورٹل سسٹم کے تحت ان بارہ ٹیچروں کا جزوقتی تقرر عمل میں آیا ہے ، لیکن ان کی کارکردگی بہتر رہی تو انھیں مستقل بھی کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے میونسپل کارپوریشن نے مستقبل قریب میں سی بی ایس ای کے چار اسکول قائم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے ،اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت اس منصوبے پر عمل کیا جائیگا ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.