اورنگ آباد: یوکرین سے اورنگ آباد کے سات طلبا کی واپسی ہوئی Students Returned From Ukraine۔ ان میں سے تین طالبات کا اورنگ آباد کے چکل تھانہ ایئر پورٹ پرتپاک خیر مقدم کیا گیا۔
طالبات کی واپسی پر ایئر پورٹ پر جذباتی مناظر دیکھے گئے۔ دراصل بچوں کی واپسی پر والدین کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا اور وہ زار و قطار رونے لگے۔
اس موقع پر سابق رکن پارلیمان اور شیوسینا رہنما چندر کانت کھیرے نے طالبات کو گلدستہ اور شال پیش کرکے ان کا خیر مقدم کیا، انہیں وطن واپسی پر مبارکباد پیش کی۔
یوکرین سے واپس آئی طالبات نے اپنے سفر کی روداد بھی بیان کی۔ ان کا کہنا ہے کہ یوکرین میں پھنسے طلبا Students Stranded in Ukraine کو مدد کی شدید ضرورت ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہم نے پہلے چیک پوائنٹ کو کسی طرح پار کرلیا لیکن جو طلبا نہیں نکل پائیں ان کے ساتھ مارپیٹ کی گئی، فائرنگ کی گئی۔ میرے ساتھی کو بھی مارا گیا۔ سرحد پار کر نے کے بعد ہمیں میلوں پیدل چلنا پڑا، لیکن پولینڈ پہنچنے کے بعد ہمیں انڈین حکام نے بہت مدد کی اور وہاں سے ہمارا سفر اطمینان بخش رہا۔ Students Stranded in Ukraine
یوکرین نے واپس آنے والی طالبہ یشا اندورے نے بتایا کہ جنگ کو قریب سے دیکھنے کا یہ ہمارا اولین تجربہ رہا، جو بہت خوفناک تھا۔ ہم چونکہ شہر کے مرکزی علاقے میں تھے۔ اس لیے فوجی ٹینکوں کے محاصرے میں آگئے تھے۔ باہر جانے کی گنجائش نہیں تھی اور گھر میں کھانے کو کچھ نہیں تھا، اس لیے بہت پریشانی ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:
Claim of Ill-treatment by Ukrainian to Indians: یوکرین کا ہندوستانیوں کےساتھ اچھا سلوک نہیں، للت
انہوں نے بتایا کہ کب کہاں سے ہم پر بم گر جائے اس کا خوف رونگٹے کھڑے کرنے والا تھا۔ سرحد پار کرنے کے بعد ہمیں بھارتی مدد ملی اس سے پہلے ہمیں کوئی مدد نہیں ملی تھی۔ Aurangabad Students Returned From Ukraine