اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر ہے ضلع اورنگ آباد تبدیلی نام معاملہ کی بامبے ہائی کورٹ میں سماعت ہونی تھی لیکن میں سماعت کے وقت چیف جسٹس سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے جس کی وجہ سے سماعت نہیں ہو سکی۔ تفصیل کے مطابق نام بدلنے سے متعلق مرکزی اور ریاستی حکومت کے فیصلے کے خلاف اورنگ آباد شہر کی کئی ساری مسلم سماجی و سیاسی شخصیات نے بامبے ہائی کورٹ میں مفاد عامہ داخل کی تھی جو گذشتہ ایک سال سے سماعت کے لیے رکی ہوئی ہے۔ گذشتہ 5 جولائی کو عدالت نے کہا تھا کہ 25 جولائی سے مستقل سنوائی ہوگی جس کے لیے اورنگ آباد شہر کے تمام پٹیشنرس ممبئی میں خراب موسم کے باوجود کسی طرح بامبے ہائی کورٹ میں اپنے وکلاء کے ساتھ پہنچے لیکن وہاں انھیں اس بات کی اطلاع دی گئی کہ چیف جسٹس سرکاری دورے پر کہیں گئے ہیں جس کے سبب مقدمہ کی سماعت نہیں ہو سکتی اور اگلی تاریخ جب دی جائیں گی، اس وقت مقدمے کی سماعت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:Abu Asim Azm مولانا آزاد انسٹی ٹیوشن کے درجہ کو بحال کیا جائے، ابو عاصم اعظمی
بامبے ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مین سماعت کے وقت اچانک سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے۔ ساتھ ہی پچھلی سماعت کے دوران عدالت نے سرکاری دستاویزات اور سرکاری عمارتوں پر اورنگ آباد کا نام ہٹا کر چھترپتی سمبھاجی نگر کرنے پر روک لگائی تھی اور کہا تھا کہ کسی بھی سرکاری دستاویزات پر اورنگ آباد ضلع کا نام تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔