ETV Bharat / state

اورنگ آباد: سگے بھائی بہن کے قتل کا معاملہ، دو گرفتار - aurangabad Double murder case

ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں گزشتہ روز سگے بھائی بہن کا قتل ہوا تھا اور ان کی لاشیں گھر کے باتھ روم میں پائی گئی تھیں۔

سگے بھائی بہن کے قتل معامل
سگے بھائی بہن کے قتل معامل
author img

By

Published : Jun 11, 2020, 5:23 PM IST

اس دل دہلانے والے قتل کے واقعہ کے بعد پولیس نے مستعدی سے تحقیقات کرتے ہوئے سگے بھائی بہن کے قتل میں ملوث دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔

سگے بھائی بہن کے قتل معاملہ، ویڈیو

گرفتار شدہ دونوں افراد مقتولین کے چچا زاد بھائی اور بہنوئی ہیں۔

اورنگ آباد میں بیڑ بائی پاس روڈ پر ہوئے دوہرے قتل کیس کا معمہ پولیس نے حل کرتے ہوئے مقتول کے چچا زاد بھائی اور اس کے بہنوئی کو گرفتار کر لیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ تیز دھار ہتھیار سے قتل کی یہ واردات انجام دی گئی تھی۔

اس قتل کی بنیادی وجوہات کیا رہی اس کی جانچ جاری ہے لیکن بتایا جاتا ہے کہ زمین کا تنازع اور زیورات کے لیے یہ واردات انجام دی گئی۔

قتل کا یہ معاملہ فون کالز ریکارڈ کی مدد سے حل کیا گیا، واضح رہے کہ 9 جون کی رات کو سگے بھائی بہن اپنے مکان کے باتھ روم میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے جس کے بعد علاقے مین سراسیمگی پھیل گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.