اورنگ آباد: مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں گزشتہ روز دیر شام جنسی پولیس اسٹیشن میں پولیس انسپکٹر سنیل کیندریکر پر چاقو سے جان لیوا حملہ کیا گیا، واقعے میں پولیس انسپکٹر سنیل کیندریکر شدید طور پر زخمی ہوگئے جن کا علاج اورنگ آباد کے ایک نجی ہسپتال جاری ہے۔ Police Inspector Kendra seriously injured in deadly attack
بتایا جاتا ہیکہ انسپکٹر سنیل کیندریکر اپنے کام میں مصروف تھے اس دوران پولیس اہلکار نائک شیخ مجاہد ان کے کیبن میں داخل ہوا، کچھ دیر بعد دونوں میں کسی بات کو لیکر تکرار شروع ہوگئی تبھی ملزم مجاہد نے چاقو نکال کر انسپکٹر پر حملہ کردیا جس میں انسپکٹر سنیل کیندرے شدید زخمی ہوگئے۔
معاملے کے بعد انسپکٹر سنیل کیندرے نے پولیس اسٹیشن میں موجود اپنے ساتھیوں کو آواز دی، بعد ازیں کیبن میں پہنچے ان کے دیگر پولیس ساتھیوں نے ملزم کو گرفتار کرلیا اور انہیں فوری نجی اسپتال میں داخل کرایا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
مزید پڑھیں:
واقعے کی وجوہات کا اب تک علم نہیں ہوسکا ہے، معاملے کی جانچ جاری ہے۔ اس واقعے سے محکمہ پولیس میں افراتفری کا ماحول ہے۔ ملزم مجاہد پر ماضی میں بھی کچھ معاملات درج ہیں جس کی جانچ کی جارہی ہے۔