ETV Bharat / state

Peace Meeting عیدالفطر سے قبل علمائے اکرام و ائمہ مساجد کا پولیس کمشنر کے ساتھ اجلاس

author img

By

Published : Apr 20, 2023, 4:16 PM IST

عیدالفطر کے پیش نظر اورنگ آباد پولیس کمشنر ڈاکٹر نکھل گپتا نے علماء کرام و ائمہ مساجد کی میٹنگ منعقد کی جس میں موجودہ حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پولیس کمشنر نے کہا کہ کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم شہر کے حالات کو پرامن رکھے اور کسی بھی قسم کا تشدد برپا نہ ہونے دے۔ سوشل میڈیا پر افواہ پھیلائی جارہی ہے اس پر قطعی دھیان نا دینے کی اپیل کی ۔

عید الفطر سے قبل علمائے اکرام و ائمہ مساجد کی پولیس کمشنر کے ساتھ میٹنگ

اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں عید الفطر کے پیش نظر پولیس کمشنر ڈاکٹر نکھل گپتا کی صدارت میں ضلع کے علماء کرام و ائمہ مساجد کی میٹنگ منعقد کی گئی۔ اس موقع پر پولیس ہیڈ کوارٹر ڈی سی پی اپرنا گیتے، ڈی سی پی دیپک گرہے، ڈی سی پی شلونت ناندیڑ کر و دیگر بطور خاص موجود تھے۔

پولیس کمشنر ڈاکٹر نکھل گپتا نے علماء کرام و ائمہ مساجد و ذمہ داران سے شہر میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھتے ہوئے امن و امان کے قیام کی اپیل کی ہے ۔انہوں نے علماء کرام وائمہ مساجد سے اپیل کی کہ وہ نوجوانوں سے شہر میں امن وامان برقرار رکھنے کی اپیل کریں۔خوشیوں کا تہوار عیدالفطر کے پر امن انعقاد کیلئے ہر ممکن کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کنٹرول روم کے نمبر 112 پر رابطہ کریں شہر میں افواہیں پھیلانے والوں اور سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے والوں کی اطلاع پولیس انتظامیہ کو دیں۔ تمام شہریان کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہر میں پرامن فضا کی برقراری کیلئے تعاون کریں۔ ساتھ ہی شہرِ کے کراڑ پورہ تشدّد کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر افواہ پھیلائی گئی تھی جس کے بعد رام مندر کے باہر تشددبرپا ہوا تھا۔پولیس انتظامیہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے نمٹنے کے لئے پوری طرح سے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Maharashtra Assembly Speaker Rahul Narvekar اسمبلی اسپیکر راہل نارویکر کا مینارہ مسجد کھاؤ گلی کا دورہ

پولیس کمشنر ڈاکٹر نکھل گپتا نے علماء کرام و ائمہ مساجد کی گزارش پر فی الفور مختلف مقامات پر فائر بریگیڈ ایمبولنس طبی خدمات کی فراہمی، پینے کے پانی کا انتظام، سادہ کپڑوں میں پولیس ملازمین کی تعیناتی کے احکامات متعلقہ افسران کو دیے۔ اس موقع پر علمائے کرام و ائمہ مساجد کثیر تعداد میں موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.