ETV Bharat / state

اورنگ آباد: خاتون کو لوٹنے والے دو ڈھونگی بابا گرفتار - Aurangabad latest news

شہر اورنگ آباد کے مکند وانی علاقے سے پولیس نے دو ڈھونگی باباؤں کو گرفتار کیا ہے۔

اورنگ آباد: خاتون کو لوٹنے والے دو ڈھونگی بابا گرفتار

author img

By

Published : Jul 29, 2021, 2:28 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں مستقبل ( future ) دکھلانے کا جھانسہ دے کر لوگوں کو بیہوش کر کے گھروں میں چوری کرنے والے دو ڈھونگی بابا کو پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ان دونوں کے قبضے سے تقریبا 40 ہزار کے زیورات اور مختلف سامان برآمد کیا ہے۔

پولس سے ملی تفصیلات کے مطابق مکند وانی علاقہ میں پیش آئے واقعہ میں دو ڈھونگی بابا علاقے میں رہنے والی ایک خاتون کے مکان پر آئے اور اسے مستقبل دکھلانے کا جھانسہ دے کر اس کے ہاتھ میں کوئی پاؤڈر دیا جیسے ہی پاوڈر خاتون کے ہاتھ لگا وہ بیہوش ہو گئی اس کے بعد دونوں باباؤں نے اس کے پاس موجود 32 ہزار کے زیورات لے کر فرار ہو گئے۔

معاملے کی شکایت مکند وانی پولپس اسٹیشن میں درج کروائی گئی پولس نے کیس درج کر لیا، معاملے کی جانچ کرتے ہوئے پولس نے علاقے میں ناکہ بندی کرکے خاتون کو لوٹنے والے ڈھونگی باباؤں کو گرفتار کرلیا۔

اورنگ آباد: خاتون کو لوٹنے والے دو ڈھونگی بابا گرفتار

کرائم برانچ کے دستے نے ان دونوں بابا کے قبضے سے تقریبا چالیس ہزار کے زیورات ضبط کر لیے۔ فی الحال ان دونوں باباؤ سے پولیس یہ پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے کہ ان لوگوں نے اب تک کہاں کہاں اس طرح کے واقع انجام دیے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.