ETV Bharat / state

Action Against Controversial Content سوشل میڈیا پر متنازع پوسٹ کرنے والے اسّی افراد کے خلاف کارروائی - ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد

اورنگ آباد میں پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا پر متنازع پوسٹ کرکے شہر کا ماحول خراب کرنے ی کوشش کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔ اورنگ آباد پولیس کی جانب سے اس معاملے میں اسّی افراد پر معاملہ درج کرکے انہیں سینٹرل جیل بھیج دیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر متنازع پوسٹ کرنے والے اسّی افراد کے خلاف کارروائی

author img

By

Published : Apr 20, 2023, 4:11 PM IST

سوشل میڈیا پر متنازع پوسٹ کرنے والے اسّی افراد کے خلاف کارروائی

اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد دیہی پولیس سپرٹینڈنٹ منیش کلوانیہ نے سوشل میڈیا کے ذریعہ مذہبی منافرت پھیلانے والوں کیخلاف سخت کاروائی کے احکامات دیے ہیں۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ منیش کلوانیا نے کہاکہ سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے دو مذاہب کے درمیان منافرت پھیلانے کیلئے واٹس ایپ اسٹیٹس، ویڈیوکلپ ایس ایم ایس، مسیج تیار کر کے گروپ میں وائرل کئے جاتے ہیں جس کے سبب فساد کا اندیشہ رہتا ہے۔ ایسے سماج دشمن عناصر کے خلاف اورنگ آباد دیہی پولس سپرٹینڈنٹ منیش کلوانیہ کی ہدایت پر دفعہ 295 A 153-153 کے تحت معاملات درج کئے جارہے ہیں۔ ان کے خلاف کاروائی کی جارہی ہے۔

انہوںنے کہاکہ یکم جنوری تا ستاویس اپریل کے درمیان اسّی افراد کے خلاف پولیس نے کاروائی کی ہے۔ پولیس سپرٹینڈنٹ منیش کلوانیہ نے باشندوں سے اپیل کی ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی پوسٹ کی تحقیق لازمی طور پر کریں پولس کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔ سائبر کرائم سیل جدید ترین آلات کا استعمال کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر باریک بینی سے نظر رکھے ہوئے ہے ۔اب سوشل میڈیا پر بھی پولیس کی پٹرولنگ چوبیس گھنٹے جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Eid-ul-Fitr 2023 عیدالفطر کی آمد کے ساتھ ہی سویوں کی فروخت میں اضافہ

پولیس سپرنٹنڈنٹ منیش کلوانیا کا کہنا ہے کہ سماج دشمن عناصر سوشل میڈیا کے ذریعہ دو گروپوں کے درمیان نفرت پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس لئے ایسے پوسٹ کو ہرگز فاروڈ نہ کریں اور اٹھارہ سے تیس سال کی عمر کے نوجوانوں کی سرگرمیوں پر ان کے سرپرست گہری نگاہ رکھیں اگر ان پر مقدمہ درج ہوتا ہے تو ان کا مستقبل برباد ہوسکتا ہے لیکن اسکے بعد سوائے افسوس کے کوئی چارہ نہیں رہ جاتا ہے۔ اسلئے سوشل میڈ یا کا استعمال ذمہ داری کے ساتھ کریں۔اس سلسلے میں پولیس سپرنٹنڈنٹ منیش کلوانیا نے اس ضمن میں سخت موقف اختیار کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.