ETV Bharat / state

Additional Haj fee Issue 'اورنگ آباد کے عازمین اپنا امبارگیشن پوائنٹ تبدیل کرسکتے ہیں' - اورنگ آباد بینچ

مہاراشٹر کے اورنگ آباد سے ہزاروں عازمین فریضہ حج کے لیے روانہ ہو رہے ہیں لیکن تیسری قسط میں ممبئی کی بہ نسبت اورنگ آباد امبارگیشن پوائنٹ کے عازمین کو 88 ہزار روپئے اضافی رقم ادا کرنا پڑ رہا ہے جس کو لے کر عازمین پریشان تھے جس کے بعد اورنگ آباد کی ایک خاتون کے ذریعے بامبے ہائی کورٹ میں ایک پٹیشن داخل کی گئی جس کے بعد کورٹ نے اس پر سماعت کی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 14, 2023, 10:47 AM IST

Updated : May 14, 2023, 12:56 PM IST

'اورنگ آباد کے عازمین اپنا امبارگیشن پوائنٹ تبدیل کرسکتے ہیں'

مہاراشٹر: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد سے اس سال ہزاروں کی تعداد میں عازمین حج اورنگ آباد امبارگیشن پوائنٹ سے سفر حج کے لیے روانہ ہونے والے ہیں لیکن حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے جو تیسری قسط میں ایک لاکھ چالیس ہزار کی اضافی رقم ادا کرنی کی بات کہی گئی اسے لے کر عازمین پریشان ہو گئے یعنی ممبئی کی بنسبت اورنگ آباد امبارگیشن پوائنٹ سے عازمین حج کو 88 ہزار روپے اضافی رقم حج کمیٹی کو جمع کرانی ہے جس کے بعد عازمین نے سیاسی لیڈران وہ سرکاری حکام سے مطالبہ بھی کیا کہ اس اورنگ آباد امبارگیشن پوائنٹ سے لی جانے والی اضافی رقم نہ لی جائے۔ اس معاملے کو لے کر اورنگ آباد کی ساکن روبینہ شاہین زوجہ ایڈوکیٹ عاقل بیابانی نے بامبے ہائی کورٹ کے اورنگ آباد بینچ میں ایڈوکیٹ تبریز قادری اور ایڈوکیٹ عادل بیابانی کی معرفت رٹ پٹیشن نمبر 5436/2023 دائر کی گئی۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ایڈوکیٹ عاقل بیابانی نے کہا کہ حج کمیٹی آف انڈیا و دیگر کے خلاف دائر پٹیشن میں بتایا گیا ہے کہ حج اسلام کا پانچواں فریضہ ہے اس کے لئے لوگ سالہا سال رقم جمع کرتے ہیں اپنی محنت اور حق حلال کی کمائی سے مقدس سفر حج پر روانہ ہونا ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن امسال حج کمیٹی آف انڈیا نے ممبئی، ناگپور اور حیدر آباد کے مقابلے اورنگ آباد کے چکل تھانہ ائیر پورٹ سے روانہ ہونے والے عازمین سے تقریبا 88 ہزار روپئے فی حاجی زائد وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلہ میں حج کمیٹی آف انڈیا سے بارہا نمائندگی کے باوجود کوئی جواب موصول نہیں ہورہا ہے۔ اسطرح اور نگ آباد امبار گیشن پوائنٹ سے روانہ ہونے والے 3500 عازمین حج سے 30.80 کروڑ روپے زائد وصول کیے جارہے ہیں۔ اس سلسلہ میں حج کمیٹی آف انڈیا سے زائد رقم کی وصولی کیوں کی جارہی ہے اس پر ان کے پاس کوئی جواب نہیں ہے۔ اس سلسلہ میں بامبے ہائی کورٹ کے اورنگ آباد بینچ کے جج آر ایم جوشی (ویکیشن کورٹ) نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ انسانی بنیادوں پر اورنگ آباد امبارگیشن پوائنٹ سے روانہ ہونے والے عازمین حج اپنے امبارگیشن پوائنٹ تبدیل کرسکتے ہیں رقم کی زیادتی کے سبب جو عازمین اورنگ آباد امبار گیشن پوائنٹ سے روانہ ہونے کی خواہش نہیں رکھتے وہ اپنا امبارگیشن پوائنٹ ممبئی کر سکتے ہیں عدالت کے اس فیصلے سے ہزاروں عازمین حج کو رعایت ملنے کی امید ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Additional Haj fee Issue اضافی خرچ کی وجہ سے سینکڑوں عازمین ممبئی سے روانہ ہونے کےلئے کوشاں

Last Updated : May 14, 2023, 12:56 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.