ETV Bharat / state

ویڈیو کال کے ذریعے نوزائیدہ بچی اور ماں کی بات

عالمی وبا کورونا وائرس کے سائے میں زندگی اور موت کے درمیان جدوجہد جاری ہے اور ہر سو افراتفری کا ماحول ہے ایسے میں ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد کے مینی گھاٹی دواخانے میں کورونا کی ایک مریضہ نے بچی کو جنم دیا لیکن بچی کو فوری طور پر ماں سے دور کردیا گیا۔

ویڈیو کال کے ذریعے نوزائیدہ بچی اور ماں کی بات
ویڈیو کال کے ذریعے نوزائیدہ بچی اور ماں کی بات
author img

By

Published : Apr 27, 2020, 4:03 PM IST

کورونا کی وباء نے انسانی زندگی کو اتھل پتھل کرکے رکھ دیا ہے، ہر کوئی تنہائی کا شکار ہے ایسےمیں تصور کیجیے اُس خاتون کے بارے میں جو کورونا کی مریض ہے اور اس نے ایک بچی کو جنم دیا لیکن اسے دیکھ نہیں سکتی کیوں کہ خاتون کورونا مثبت ہونے کے سبب دوسرے وارڈ میں ہے۔

ویڈیو کال کے ذریعے نوزائیدہ بچی اور ماں کی بات، ویڈیو

تا ہم ڈاکٹرز نے زچہ اور بچہ ان دونوں کی ملاقات کا بہترین حل نکالا اور ویڈیو کال کے ذریعے خاتون کو اس کی نوزائیدہ بچی دکھائی گئی۔

یہ لمحہ ایک ماں کے لیے کسی عذاب سے کم نہیں، ڈاکٹروں کے لیے بھی یہ منظر کافی درد بھرا تھا لیکن مجبوری کے تحت ایسا کیا گیا۔

اس کے بعد ڈاکٹرز نے ترکیب نکالی کہ ویڈیو کال کے ذریعے ماں کو بیٹی سے ملوایا جائے اور ان کی یہ کوشش کارگر ثابت ہوئی، ویڈیو کال کے ذریعے ہی ماں نے اپنی بچی کا دیدار کیا

حیرت انگیز بات یہ تھی کہ جب نوزائیدہ نے ماں کو دیکھا اور اس آواز سنی تو اس میں نئی جان آگئی اور حرکت کرنے لگی۔

کورونا کے مرض میں مبتلا خاتون کا تعلق ممبئی سے ہے وہ بیٹی کی پیدائش کے لیے مائیکے اورنگ آباد آئی تھی لیکن یہاں پہنچنے کے بعد طبی جانچ میں یہ پتہ چلاکہ حاملہ خاتون کووڈ 19 سے متاثر ہے اس کے بعد سے ہی گھاٹی دواخانے میں اس خاتون کا علاج جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.