اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں قائم ہوئی مسلم یوتھ فورم اب مُلک بھر میں اپنی تعلیمی خدمات انجام دے رہی ہے۔ پچھلے چھ برسوں میں مسلم یوتھ فورم سے ہزاروں نوجوان جوڑوں نے مسلم یوتھ فورم کے زیر اہتمام پرواز ایجوکیشن ہلیپ ڈیکس سے استفادہ کیا ہے جس میں طلبہ و نوجوانوں کو اسکالرشپ، دوسرے کالجز میں داخلہ اور ایجوکیشن لون کی جانکاری فراہم کی جاتی ہے۔ پچھلے چھ سال قبل 26 ڈسمبر 2016 کو اورنگ آباد میں قائم ہوئی مسلم یوتھ فورم اب ریاست مہاراشٹر کے علاوہ کرناٹک، دہلی، اتر پردیش، گجرات، تاملناڈو اور حیدرآباد میں بھی تعلیمی خدمات انجام دے رہی ہے۔ مسلم یوتھ فورم کے طرف سے بانی صدر مرزا داؤد آزاد نے ملک کے علاوہ بین الاقوامی کانفرنسز میں بھی شرکت کی۔ مسلم یوتھ فورم کی گرلز ونگ کے علاوہ ایڈووکیٹ ونگ بھی ہے جس میں 35 سے زائد وکلا اور 100 سے زائد قانون کے طلباء شامل ہیں۔ Six Years of Educational Services of Muslim Youth Forum have been Completed
یہ بھی پڑھیں:
مسلم یوتھ فورم کے زیر اہتمام پرواز ایجوکیشن ہلیپ ڈیکس بھی ہیں جس میں طلبہ و نوجوانوں کو اسکالرشپ، کالجز داخلہ، ایجوکیشن لون کی معلومات فراہم کی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ لاک ڈاؤن کے وقت مسلم یوتھ فورم کے جانب سے ضرورت مندوں میں 1000 سے زائد راشن کٹس اور کاپی نوٹ بکس وغیرہ بھی تقسیم کیے گئے۔ رکن پارلیمنٹ سید امتیاز جلیل، مسلم پرسنل لاء بورڈ رکن مولانا الیاس خان فلاحی، رکن مجلس نمائندگان مبشره فردوس، راشٹر وادی کے یوتھ لیڈر اُسامہ قدیر مولانا، ہندوستان اخبار کے مدیر ارباز انصار، افریقن ایشین یوتھ فیڈریشن کے ڈائریکٹر ایڈووکیٹ عبدالصمد دہلی، ویلفیر پارٹی کے ایڈووکیٹ شازیب بنگلور، مولانا عبدالقوی فلاحی، سینٹ رکن ظہور خالد نے مسلم یوتھ فورم کے ذمہ داران مرزا داؤد آزاد اور ان کی ٹیم کو مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔