کورونا وبا کا ایک فائدہ یہ بھی ہو رہا ہے کہ اورنگ آباد شہر میں بڑے پیمانے پر صفائی مہم جاری ہے۔ اورنگ آباد کی تقریبا تمام ندیاں اور نالے صاف کیے جا رہے ہیں ۔بارش سے پہلے اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کی اس مہم پر شہریان نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ شہر کے پنچ کنواں قبرستان سے متصل نالے کی بھی صفائی کا کام جاری ہے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پچھلے دس برسوں میں پہلی مرتبہ نالا صاف کیا جا رہا ہے ۔
لوگوں کا مطالبہ ہے کہ نالے کی صفائی کے بعد سارے کچڑے کو دوسری جگہ منتقل کرنا چاہیے تاکہ صفائی کا حقیقی مقصد پورا ہو سکے۔