ETV Bharat / state

Aurangabad Municipal Corporation مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کے سی ای او کے عارضی رہائش گاہ پرلگی سیل ہٹائی گئی

میونسپل کارپوریشن کے محکمہ املاک نے مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کے سی ای او کی اورنگ آباد میں واقع عارضی رہائش گاہ پر لگی سیل کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ شاپنگ میں باقی دکانوں کی سیل کو برقرار رکھا جائے گا۔ Aurangabad Municipal Corporation

مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کے سی ای او کے عارضی رہائش گاہ

author img

By

Published : Feb 17, 2023, 1:13 PM IST

مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کے سی ای او کے عارضی رہائش گاہ پرلگی سیل ہٹائی گئی

اورنگ آباد: مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کے سی ای او کی اورنگ آباد میں واقع عارضی رہائش گاہ کو اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے محکمہ املاک کی جانب سے سیل کردیا گیا تھا، وجہ یہ بتائی گئی کہ شہر کے سٹی چوک علاقے میں واقع وقف شاپنگ سینٹر کا پراپرٹی ٹیکس ادا نہیں کیا گیا۔ سی ای او کی عارضی رہائش گاہ پر نوٹس چسپاں کرنے کا معاملہ جب سماجی کارکنان کے علم میں آیا تو انہوں نے اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے افسران سے بات چیت کی ۔

سماجی کارکنان کی اس معاملے میں مداخلت کے بعد سی ای او کے کمرے کو لگی سیل کو ہٹالی گئی۔اس پورے معاملے کی حقیقت جاننے کے لئے ای ٹی وی بھارت کے اورنگ آباد نمائندے اسرار الدین چشتی نے سماجی کارکن راشد صدیقی سے بات چیت کی۔راشد صدیقی نے واضح کیا کہ مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کے سی ای او کے کمرے کو سیل کرنے پر اعتراض کیا گیا تھا لیکن کارپوریشن حکام نے اس کا کوئی نوٹس نہیں لیا۔ تاہم اعلی حکام کے ساتھ بات چیت کے بعد یہ مسئلہ حل ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:Malegaon Urdu Ghar مالیگاؤں اردو گھر میں پہلا سیمینار

لیکن راشد صدیقی کا دعوی ہیکہ اورنگ آباد کی نووے فیصد زمین وقف اراضی کہلاتی ہے اور میونسپل کارپوریشن کی عمارت سے لیکر کلکٹر آفس تک تمام سرکاری عمارتیں وقف اراضی پر تعمیر کی گئیں ہیں۔وقف جائیداد پر تعمیر ان عمارتوں کا برسوں سے وقف بورڈ کو کوئی معاوضہ نہیں دیا گیا۔تاہم سی ای او کے کمرے کا ٹیکس بقایہ ہونے کا جواز سامنے رکھ کر اسے سیل کردیا جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ بہر حال سیل ہٹالی گئی ہے لیکن اب ایک نیا تنازعہ ضرور شروع ہوگیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.