کل ہند مجلس اتحادالمسلمین اور ونچت بہوجن اگھاڑی کے مشترکہ امیدوار امتیاز جلیل نے شیوسینا کے قد آور رہنما اور رکن پارلیمان چندر کانت کھیرے کو سخت انتخابی مقابلہ میں ہرا دیا۔
امتیاز جلیل نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے خصوصی بات چیت کے دوران کہا کہ 'اورنگ آباد کی لیڈر شپ کمزور ہونے کی وجہ سے یہ شہر ترقیاتی کاموں میں پیچھے رہ گیا چونکہ یہاں کا لیڈر بڑا ہو گیا اور شہر کو چھوٹا کر دیا، اب ہماری کوشش رہے گی کہ لیڈر چھوٹا رہے گا لیکن شہر بہت بڑا ہو جائے گا۔'