ETV Bharat / state

Imtiaz Jaleel Warns Maharashtra Govt: امتیاز جلیل کا مہاراشٹر حکومت کو چیلنج، شراب رکھنے والی دکانیں توڑ دی جائیں گی - شراب دکانیں کھولنے پر امتیاز جلیل کا حکومت کو چیلنج

ایم آئی ایم رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے مہاراشٹر حکومت کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ 'میں مہاراشٹر کے وزیراعلی ادھو ٹھاکرے اور نائب وزیراعلی اجیت پوار سمیت مہاراشٹر کی حکومت کو چیلنج دیتا ہوں کہ اگر ان میں ہمت ہے تو وہ اورنگ آباد میں ایک بھی وائن بار کھول کر دکھائیں'۔Imtiaz Jaleel Warns Maharashtra Govt

امتیاز جلیل کا مہاراشٹر حکومت کو چیلنج
امتیاز جلیل کا مہاراشٹر حکومت کو چیلنج
author img

By

Published : Feb 1, 2022, 1:36 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں کرانہ دکانوں اور شاپنگ مال میں شراب بیچنے اور رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ یہ اعلان مجلس اتحاد مسلمین کے رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل نے کی۔ Aurangabad MP Imtiaz Jaleel on Liquor shops

امتیاز جلیل کا مہاراشٹر حکومت کو چیلنج

صحافیوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر کسی بھی کرانہ دکان میں شراب فروخت ہوتے ہوئے نظر آیا تو اس دکان کو توڑ دیا جائے گا۔ ایم آئی ایم رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے مہاراشٹر حکومت کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ 'میں مہاراشٹر کے وزیراعلی ادھو ٹھاکرے اور نائب وزیراعلی اجیت پوار سمیت مہاراشٹر کی حکومت کو چیلنج دیتا ہوں کہ اگر ان میں ہمت ہے تو وہ اورنگ آباد میں ایک بھی وائن بار کھول کر دکھائیں'۔میں خواتین سے بھی کہنا چاہتا ہوں کہ وہ اس معاملے پر سڑک پر اتریں اور اس کی مخالفت کریں۔ Imtiaz Jaleel Warns Maharashtra Govt

انہوں نے کہا کہ اورنگ آباد ضلع کے ایک بھی شاپنگ مال یا کرانہ دکان پر وائن یا شراب رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جو دکاندار شراب کی دکان کھولنے کی غلطی کرے گا، اس کی دکان کو توڑ دیا جائے گا۔ پھر ہمارے خلاف جو مقدمہ درج کروانا ہے کروائیں، ہم وہ مقدمہ بھی لڑ لیں گے۔ کیونکہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کو اس طرح برباد ہونے نہیں دیں گے۔ شراب کی وجہ سے نوجوانوں میں نشہ کی لت پیدا ہوگی ، جو خواتین کے لیے مسائل کا باعث بن سکتا ہے'۔ MP Imtiaz Jaleel Against Liquor Shops in Aurangabad

رکن پارلیمان جلیل کا کہنا ہے کہ ریاستی حکومت کسانوں کی آڑ میں مخصوص لیڈروں کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کررہی ہے حکومت کو عوام کی صحت سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: ایم آئی ایم رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل کی بی جے پی پر نکتہ چینی

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.