اورنگ آباد میں موجود انٹرنیشنل اسپورٹس یونیورسٹی کے قیام سے پہلے ہی پونہ شہر منتقل ہو نے سے مراٹھواڑہ کے اسپورٹ شائقین کو مایوسی ہوئی ہے۔
مجلس اتحاد المسلمین کے رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل نے اس معاملے پر حکمراں جماعت شیوسینا پر شدید نکتہ چینی کی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ شیوسینا این سی پی کے سامنے گھٹنے ٹیک چکی ہے، یہی وجہ ہے کہ مراٹھواڑہ کے ساتھ ایک بار پھر نا انصافی ہوئی ہے۔ امتیاز جلیل کے اس بیان کے بعد ایم آئی ایم کے کارکنان نے یونیورسٹی کی منتقلی کے خلاف احتجاج کیا۔
مزید پڑھیں :
پرفیشنل فٹبال لیگ-2021: شاہین اسپورٹس کی 0-2 سے فتح
اس احتجاج میں اسپورٹس سے جڑے لوگوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر حکومت مخالف نعرے بازی کی گئی اور سیاسی دباؤ کے تحت یونیورسٹی کو منتقل کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔