خان شمیم خان کی کتاب 'شہرنامے' اور ان کی ہمشیرہ کنیز فاطمہ کا شعری مجموعہ 'نفس نفس' کا اجرا اورنگ آباد انسٹی ٹیوٹ آف ہوٹل مینجمنٹ کے آڈیٹوریم میں عمل میں آیا۔ خان شمیم خان کی کتاب شہر نامے مختلف اخبارات میں شائع ہونے والے مضامین کا مجموعہ ہے۔ انہوں نے کم و بیش تین ہزار شہرنامے تحریر کیے لیکن کتاب میں چنندہ شہرناموں کو جگہ مل پائی ہے۔ Aurangabad Book Launch Ceremony
اسی طرح اب تک گوشہ گمنامی میں رہیں شاعرہ کنیز فاطمہ نے 'نفس نفس' سے اپنا وجود منوایا۔ دراصل خان برادران نے کنیز فاطمہ کے انتقال کے بعد ان کے غیر مطبوعہ کلام کو کتابی شکل دی۔ واضح رہے اورنگ آباد میں شفیق فاطمہ شعریٰ، اور راعنا حیدری کے بعد شاعری کی صنف میں کنیز فاطمہ تیسرا نام ہے جو ادبی دنیا میں یاد رکھا جائیگا۔