ETV Bharat / state

اورنگ آباد میں دلیپ کمار کی صحت یابی کے لئے دعاؤں کا اہتمام - اورنگ آباد میں جن جاگرن سمیتی

اورنگ آباد میں جن جاگرن سمیتی کی جانب سے مشہور بالی ووڈ اداکار دلیپ کمار کی صحت یابی کے لیے دعائیہ اجلاس کا اہتمام کیا گیا۔

اورنگ آباد میں دلیپ کمار کی صحت یابی کے لئے دعاؤں کا اہتمام

author img

By

Published : Jun 9, 2021, 4:46 PM IST

Updated : Jun 9, 2021, 5:10 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں مشہور بالی ووڈ اداکار دلیپ کمار کی صحت یابی کے لئے جن جاگرن سمیتی کی جانب سے دعاؤں کا اہتمام کیا گیا ۔دلیپ کمار نے اپنی فلموں کے ذریعے باہمی اتحاد اور سماجی اصلاح کا پیغام دیا اور ہمارے ملک میں گنگا جمنی تہذیب کے علم بردار رہے۔

اورنگ آباد میں دلیپ کمار کی صحت یابی کے لئے دعاؤں کا اہتمام

شہنشاہ جذبات و مقبول اداکار دلیپ کمار کی صحت یابی کے لئے اورنگ آباد میں دعائیں کی گئی۔اس موقع پر جن جاگرن سمیتی کے صدر محسن احمد کا کہنا ہے کہ دلیپ کمار نے اپنے دور میں مقبول فلموں کے ذریعے باہمی اتحاد اور سماجی اصلاح کا پیغام دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ دلیپ کمار ہمارے ملک میں گنگا جمنی تہذیب کے علم بردار ہیں، اپنے وقت کا مقبول اداکار زندگی کی جنگ لڑ رہا ہے، اس لیے ان کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس موقع پر کورونا سے متاثرہ افراد کی صحت یابی کے لئے بھی دعائیں کی گئیں۔

واضح رہےکہ بھارت کے مشہور و معروف اداکار دلیپ کمار کی صحت خراب ہونے کی وجہ سے انہیں 6 جون کو ممبئی کے کھار علاقے میں واقع ہندوجا ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ انہیں سانس لینے میں دقت پیش آرہی تھی۔ وہیں، ڈاکٹروں نے انہیں بائیلیٹرل پلیورل وفیوژن سے متاثر پایا ہے۔اس وقت وہ ہسپتال کے نان کووڈ وارڈ میں زیر علاج ہیں۔

دلیپ کمار کے ٹویٹر ہینڈل سے ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے 'ڈاکٹر نتن گوکھالے اور ان کی ٹیم دلیپ کمار کا علاج کر رہی ہے۔ عوام سے درخواست ہے کہ ان کی صحتیابی کے لیے دعا کریں'۔

Last Updated : Jun 9, 2021, 5:10 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.