ETV Bharat / state

اورنگ آباد : سیکڑوں اِنٹرن ڈاکٹرز کی غیر معینہ مدت تک ہڑتال - strike for stipend

ضلع اورنگ آباد کے گھاٹی اسپتال کے کووڈ وارڈ میں اپنی خدمات انجام دے رہے تقریباً دو سو اِنٹرن ڈاکٹرز نے غیر معینہ مدت تک ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

image
image
author img

By

Published : Oct 15, 2020, 10:26 AM IST

مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں سرکاری اسپتال گھاٹی کے کووڈ وارڈ میں اپنی خدمات انجام دے رہے سیکڑوں اِنٹرن ڈاکٹرز (فائنل ایئر کے طلبأ) نے اپنے ماہانہ وظیفے (اسٹائیپنڈ) میں اضافہ کے لیے غیر معینہ مدت تک ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اِنٹرن ڈاکٹرز کی غیر معینہ مدت تک ہڑتال

ہڑتال پر بیٹھے اِنٹرن ڈاکٹرز کا مطالبہ ہے کہ ممبئی اور پونے کے ڈاکٹروں کے وظائف میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے لیکن مراٹھواڑہ کے ڈاکٹروں کو محض 11 ہزار روپئے ماہانہ وظیفے پر کام کرنا پڑ رہا ہے۔

ہڑتال پر بیٹھے ڈاکٹروں نے پر خطر حالات میں مزید کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق جب تک حکومت ان کے مطالبات پورے نہیں کیے جاتے تب تک وہ پڑتال ختم نہیں کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.