ETV Bharat / state

اورنگ آباد شہر میں تاریخی دورازوں کی تزئین کاری آخری مرحلے میں - اردو نیوز اورنگ آباد

اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت اورنگ آباد شہر میں بڑے پیمانے پر تعمیراتی و تزئین کاری کا کام جاری ہے۔ شہر کے تاریخی دروازوں کا بھی نقشہ بدل رہا ہے۔ میونسپل کارپوریشن کے ماتحت ہورہے ان کاموں پر کروڑوں روپیہ خرچ ہو رہے ہیں۔

aurangabad historical gates renovation in final stage
اورنگ آباد شہر میں تاریخی دورازوں کی تزئین کاری آخری مرحلے میں
author img

By

Published : Jul 10, 2021, 3:48 PM IST

تاریخی، تہذیبی اور سیاحتی لحاظ سے اہمیت کا حامل اورنگ آباد شہر اسمارٹ سٹی پروجیکٹ میں شامل ہے۔ میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر آستک کمار پانڈے کی سربراہی میں اس پروجیکٹ کے تحت شہر کا نقشہ بدلا جارہا ہے۔ تاریخی دروازوں کی تزئین کاری بھی اس پروجیکٹ میں شامل ہے۔

دیکھیں ویڈیو

پہلے مرحلے میں شہر کے نو تاریخی دروازے اور شاہ گنج کلاک ٹاور کی تزئین نو کی جارہی ہے۔

ایک تخمینے کے مطابق تاریخی دروازوں اور شاہ گنج کلاک ٹاور کی تزئین کاری کے لیے مجموعی طور پر چار کروڑ روپیے خرچ کیے جارہے ہیں۔

شاہ گنج کلاک اور تاریخی دروازوں کی مرمت کا کام آخری مرحلے میں ہے۔

aurangabad historical gates renovation in final stage
اورنگ آباد شہر میں بڑے پیمانے پر تعمیراتی و تزئین کاری کا کام جاری

تاریخ کے جانکاروں کا کہنا ہے کہ اورنگ آباد شہر کے تاریخی دروازے چار سو سال قدیم ہیں۔ ان تمام دروازوں پر چونے او دیگر عوامل کی ملمّہ کاری کی گئی ہیں، یہی وجہ ہے کہ سینکڑوں سال گزرنے کے باوجود ان دروازوں کو زیادہ نقصان نہیں پہنچ سکا۔

مزید پڑھیں: اورنگ آباد: تاریخی محمود دروازہ سے ٹکرائی جے سی بی

تاریخ کے جانکار اور آثار قدیمہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ تاریخی آثار کی تزئین کاری میں بہت احتیاط لازمی ہے۔ اس بات کا خاص خیال رکھنا لازمی ہے کہ ان کی قدیم شناخت جوں کی توں برقرار رہے۔ دروازوں کی مرمت پر مامور ٹھیکے دار کا دعویٰ ہے کہ وہ ان باتوں کا پوری طرح خیال رکھ رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.