مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں پیر کے روز کورونا وائرس (کووڈ 19) کے 202 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 5،239 ہوگئی۔ ضلع انتظامیہ نے یہ اطلاع دی۔
کورونا کے 202 نئے کیسز میں سے 114 اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن علاقوں سے اور ضلع کے دیہی علاقوں سے دیگر 88 کیسز ہیں۔ اب تک 2،556 مریض کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 247 مریض اس مہلک وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ فی الوقت 2،436 مریض ضلع کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔
ضلع میں اتوار کو کورونا کے ایک ہی دن میں 271 نئے کیسز درج کئے گئے اور نو افراد وبا سے ہلاک ہو گئے۔