ETV Bharat / state

اورنگ آباد: پٹرول پمپ منیجر کو لوٹنے والا گروہ گرفتار

پولیس ملزمین کے قبضے سے تین لاکھ روپئے برآمد کرنے میں کامیاب رہی۔ پولیس کے مطابق لوٹ مار میں شامل ایک ملزم فرار ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔

author img

By

Published : Jul 24, 2021, 7:14 PM IST

اورنگ آباد: پٹرول پمپ منیجر کو لوٹنے والا گروہ گرفتار
اورنگ آباد: پٹرول پمپ منیجر کو لوٹنے والا گروہ گرفتار

مہاراشٹر میں اورنگ آباد کے خلد آباد میں واقع پٹرول پمپ کے منیجر سے بنک جاتے وقت 5 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہونے کا واقعہ پیش آیا تھا، جس کے بعد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 4 ملزمین کو گرفتار کرلیا اور اُن کے قبضہ سے نقد رقم برآمد کرلی جبکہ ایک ملزم فرار ہے جس کی تلاش کی جارہی ہے۔

دن دھاڑے پٹرول پمپ کے منیجر کو لوٹنے والے گروہ کا خلدآباد پولیس نے پردہ فاش کیا ہے۔ ملزمین کے قبضے سے نقد رقم بھی برآمد کرلی گئی ہے۔ لوٹ مار کا یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہیکہ ایک سابق ملازم کی ملی بھگت سے منیجر کو لوٹ کا نشانہ بنایا گیا تھا جبکہ وہ بنک میں رقم جمع کرانے جارہا تھا۔

ملزمین نے منیجر کے پاس سے 5 لاکھ روپئے لوٹ لیے تھے۔ پولیس ملزمین کے قبضے سے 3 لاکھ روپئے برآمد کرنے میں کامیاب رہی۔ پولیس کے مطابق لوٹ مار میں شامل ایک ملزم فرار ہے، جس کی تلاش کی جاری ہے۔ پولیس کی گرفت میں آئے چاروں ملزمین کو 24 جولائی تک پولیس ریمانڈ ریمانڈ میں رکھنے کا عدالت نے حکم دیا ہے۔ پولیس کے مطابق تفتیش میں ملزمین نے لوٹ مار کا اعتراف کرلیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.