ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں جماعت اسلامی کے مرکز اسلامی میں ایک طبی کیمپ کا انعقاد ہوا۔ اس کیمپ میں شوگر اور بلڈ پریشر کے مریضوں کی طبی جانچ کی گئی اور انھیں مفت میں دوائیں تقسیم کی گئیں۔
دن بھر چلے اس طبی کیمپ میں ستر سے زائد مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا اور مفت میں دوائیں تقسیم کی گئی۔
یہ کیمپ اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے محکمہ صحت کی جانب سے رکھا گیا تھا۔
ڈاکٹر رخشندہ کی قیادت میں دن بھر کیمپ چلا۔ اس کیمپ سے 70 سے زائد افراد نے استفادہ کیا۔ جماعت کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ اس طرح کے کیمپ مستقبل قریب میں بھی منعقد کیے جائیں گے۔