نگ آباد میں خاتون کورونا وائرس سے متاثرہ پائی گئی کیونکہ طبی جانچ میں خاتون کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، متاثرہ کا علاج شہر کے ایک نجی اسپتال میں جاری ہے۔
واضح رہے کہ احتیاطی طور پر ضلع بھر میں تعلیمی ادارے، کوچنگ کلاسیز اور کالجس 31 مارچ تک بند رہیں گے اس تعلق سے باضابطہ ہر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے سرکیولر جاری کیا گیا ہے۔
متاثرہ خاتون کے تعلق سے ڈاکٹروں نے بتایا کہ متاثرہ کی حالت ٹھیک ہے، متاثرہ کے خاندان پڑوسیوں اور کام کی جگہ پر آٹھ سو سے زائد افراد کا طبی معائنہ کیا گیا ہے جس بستی میں خاتون رہتی ہیں اس بستی کو نگرانی میں لے لیا گیا ہے اور ضلع انتظامیہ اور شعبہ صحت نے عوام سے احتیاط برتنے اور بھیڑ بھاڑ سے دور رہنے کی اپیل کی ہے۔