ETV Bharat / state

اورنگ آباد: جعلی الیکشن کارڈ بنانے والے گروہ کا پردہ فاش - ماتوشری ڈیجیٹل نامی دکان پر چھاپہ

پولیس کے مطابق تحصیلدار کی اطلاع اور خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی الیکشن کارڈ تیار کرنے والے ملزمین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Aurangabad: Fake election card making gang exposed
اورنگ آباد: جعلی الیکشن کارڈ بنانے والے گروہ کا پردہ فاش
author img

By

Published : Feb 11, 2021, 7:29 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں جعلی الیکشن کارڈ بنانے والے گروہ کا پولیس نے پردہ فاش کیا ہے۔

اورنگ آباد: جعلی الیکشن کارڈ بنانے والے گروہ کا پردہ فاش

اورنگ آباد میں واقع ماتوشری ڈیجیٹل نام کی دکان پر چھاپہ مار کر جعلساز گروہ کو دھر دبوچا گیا۔ پنڈلک نگر پولیس نے اس معاملے میں دو افراد کو گرفتار کر کے کمپیوٹر اور دیگر سامان ضبط کیا ہے۔

ماتوشری ڈیجیٹل دکان کے نام پر جعلی الیکشن کارڈ بنانے والے گروہ کا اورنگ آباد پولیس نے پردہ فاش کرنے کا دعوی کیا ہے۔ پولیس نے پنڈلک نگر علاقے میں ماتوشری ڈیجیٹل نامی دکان پر چھاپہ مار کر دکان مالک اور اس کے ملازم کو گرفتار کیا ہے۔ ملزمین کے قبضے سے کمپیوٹر، سی پی یو، پرنٹر، اسکینر اور دیگر سامان ضبط کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تحصیلدار کی اطلاع پر اور خفیہ معلومات کی بنا پر ایک فرضی گاہک کو بھیج کر جب اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ اس دکان میں جعلی الیکشن کارڈ تیار کیے جارہے ہیں تو ملزمین کے خلاف کارروائی کی گئی۔ اس معاملے میں اور کون کون ملوث ہیں، اس بات کی تفتیش کی جارہی ہے۔

ملزمین کے خلاف پنڈلک نگر پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔ یہ معاملہ کب سے چل رہا تھا اور کتنے لوگوں کے جعلی الیکشن کارڈ بنائے گئے ہیں، اس کی جانچ بھی کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.