اس میٹنگ میں چند اہم فیصلے لیے گئے اور عوام سے اپیل کی گئی کہ انھیں خوفزدہ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں حالات پوری طرح سے قابو میں ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے انتظامیہ تیار ہے۔
تاہم احتیاطی تدابیر کے تحت بڑے اجتماعات جیسے عرس، میلے ، یاتراوں اور تبلیغی اجتماع جن میں ہزاروں، لاکھوں افراد کی شرکت کا امکان رہتا ہے انھیں منسوخ کردیا گیا ہے۔
جس کے سبب پنڈھر پور کی یاترا، اورنگ آباد کا تبلیغی اجتماع اور سیلانی بابا کا عرس جیسی تقریبات منسوخ کردی گئی ہیں۔
اسی دوران ایم آئی ایم کے رکن پالیمان امتیاز جلیل نے اپریل میں ہونے والے میونسپل کارپوریشن انتخابات کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اورنگ آباد کی ڈپٹی ڈیویژنل کمشنر ڈاکٹر ورشا ٹھاکر نے اس تعلق سے بتایا کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرلی گئی ہیں، انتظامیہ پوری طرح سے چوکس ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ وائرس کے تعلق سے بیداری مہم چلائی جارہی ہے اور عام آدمی تک معلومات پہنچائی جارہی ہے ، کسی کو گھبرانے کی ضرورت نہیں، ہجوم جمع نہیں ہونا چاہیئے، بھیڑسے بچنا ضروری ہے اس لیے عرس، یاترا اور عوامی پروگرام منسوخ کیےجارہے ہیں۔