ETV Bharat / state

اورنگ آباد: مسلمانوں کو ریزرویشن دینے کا مطالبہ - maratha reservation

ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں مسلمانوں کو پسماندگی کی بنیاد پر تعلیم اور ملازمت میں ریزرویشن دینے کا مطالبہ ایک بار پھر زور پکڑ رہا ہے۔

v
muslim reservation
author img

By

Published : Jul 11, 2020, 12:33 PM IST

اورنگ آباد میں 'جن جاگرن سمیتی' ایک بار پھر مسلم ریزرویشن کے لیے میدان میں اتر گئی ہے اور پسماندگی کی بنیاد پر مسلمانوں کو تعلیم اور ملازمت مین ریزرویشن کا مطالبہ کیا ہے۔

مسلم ریزرویشن کا مطالبہ، ویڈیو

جن جاگرن سمیتی نے ایک مطالباتی میمورنڈم وزیراعلی ادھو ٹھاکرے کو ڈویژنل کمشنر کے توسط سے بھیجا ہے، فی الحال مہاراشٹر میں مراٹھا ریزرویشن معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔

مہاراشٹر میں مسلمانوں کو ریزرویشن کا معاملہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب سپریم کورٹ میں مراٹھا ریزرویشن کا معاملہ زیر غور ہے۔

مسلم ریزرویشن کا مطالبہ
مسلم ریزرویشن کا مطالبہ

مہاراشٹر جن جاگرن سمیتی اور دیگر تنظیموں کی جانب سے اورنگ آباد ڈویژنل کمشنر آفس میں ایک مطالباتی میمورنڈم دیا گیا جس میں مسلمانوں کو ان کی پسماندگی کی بنیاد پر تعلیم اور ملازمت میں پانچ فیصد ریزرویشن کی مانگ کی گئی ہے۔

جن جاگرن سمیتی کے صدر محسن احمد کا کہنا ہے کہ 'وہ گزشتہ دس برسوں سے ریزرویشن کے لیے مسلسل تحریک چلا رہے ہیں، انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ ریاستی حکومت مسلمانوں کے اس مطالبے کو پورا کرے گی۔

مسلم ریزرویشن کا مطالبہ
مسلم ریزرویشن کا مطالبہ

اس کے علاوہ مسلمانوں کا کہنا ہے کہ 'اگر ان کے بچوں کو تعلیم اور نوکری میں ریزرویشن ملتا ہے تو ان کا مستقبل اچھا رہے گا اور وہ اچھے عہدوں پر فائز ہو سکتے ہیں ساتھ ہی ان میں تعلیم حاصل کرنے کا شوق اور بڑھے گا۔

سچر کمیٹی، ڈاکٹر محمود الرحمان کمیٹی اور رنگناتھ مشرا کمیشن نے مسلمانوں کو ان کی پسماندگی کی بنیاد پر ریزرویشن کی سفارش کی تھیں لیکن ان سفارشات کو سابق شیو سینا۔بی جے پی حکومت نے کوئی اہمیت نہیں دی تھی اب چونکہ ریاست میں شیوسینا سیکولر اتحاد کا حصہ ہے ایسے میں مسلمانوں کا دیرینہ خواب پورا ہوگا یا نہیں یہ دلچسپ ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.