ETV Bharat / state

Aurangabad Cyber Cell سوشل میڈیا پر متنازع پوسٹ کرنے والوں پر سائبر کرائم کی نظر

اورنگ آباد اور عثمان آباد شہروں کے نام تبدیل کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر متنازعہ پوسٹ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔اس سے شہر کا امن و امان خراب ہو سکتا ہے ۔اسی کے مدنظر اورنگ آباد شہر پولیس کی سائبر کرائم محکمے کی جانب مقامی باشندوں سے اپیل کی گئی ہے کہ سوشل میڈیا پر متنازعہ پوسٹ نہ کرے ۔اگر کوئی متنازع پوسٹ کرتا ہے تو ان افراد پر قانونی کاروائی کی جائے گی۔Aurangabad Cyber Cell

author img

By

Published : Mar 13, 2023, 8:44 PM IST

سوشل میڈیا پر متنازع پوسٹ کرنے والوں پر سائبر کرائم کی نظر

اورنگ آباد:اورنگ آباد شہر کا نام تبد یل کئے جانے کے بعد سے سیاست کا بازار کافی گرم ہے۔سوشل میڈیا پر بھی اس ضمن میں مسلسل پوسٹ کئے جا رہے ہیں۔ اس کے پش نظر سائبر کرائم نے خبر دار کیا ہے کہ اگر کوئی شخص مذہبی یا دیگر متنازع پوسٹ کرتا ہے تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اس کا خمیازہ انہیں مستقبل میں بھگتنا پڑ سکتا ہے۔

سائبر کرائم کے اعلیٰ افسران کے مطابق سوشل میڈیا پر ہر پوسٹ پر نظر رکھے ہوئے ہیں فیس بک، انسٹا گرام، وائنٹس اپ ،ٹیلی گرام و دیگر گروپوں کے لئے ملازمین کو تعینات کیا گیا ہے۔ اگر کسی کی نظر میں کوئی متنازع پوسٹ آتا ہے تو تو وہ اس کی فوری اطلاع اعلیٰ افسران کو دیں۔ پوسٹ اپلوڈ کرنے والے کو سائبر کرائم طلب کیا جائے گا۔ابتداء میں اسے قانونی چارہ جوئی اور ہونے والے معاملات کے تعلق سے آگاہ کیا جائے گا۔ اگر دوبارہ وہ اپنی حرکات سے باز نہیں آتا ہے تو اسے پر سائبر کرائم کے مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔

سائبر کرائم کی انچارج یادو میڈم نے کہا کہ سوشل میڈ یا پر متنازع پوسٹ کرنے والا کسی بھی عہدے پر فائز ہو یا کسی بھی سماج سے تعلق رکھتا ہو اسے بخشا نہیں جائے گا۔ ہمارا مقصد شہر کا امن وامان برقرار رکھنا ہے۔ اگر اس میں کوئی شر پسند اسے خراب کرنے کی کوشش کرتا ہے تو اسے بخشا نہیں جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:Human Trafficking Case اورنگ آباد کی خاتون کو راجستھان میں فروخت کرنے کے الزام میں چار افراد گرفتار

انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر دھیان نہ دے اور سوشل میڈیا پر کوئی بھی پوسٹ کرنے سے قبل اس کا جائزہ لے۔ اگر کوئی انہیں متنازع پوسٹ کرتا ہے تو اسے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم پر وائرل نہ کرے اگر وائرل کیا جاتا ہے تو اپلوڈ کرنے والا اور وائرل کرنے والا قصور وار مانا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.