مہلوک خاتون کا تعلق بسمہ اللہ کالونی سے بتایا جاتا ہے۔
اورنگ آباد کے مئیر نندکمار گھوڑیلے نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کے 29 مریض ہیں جن میں سے تین کی موت ہوئی ہے دو صحتیاب ہوکر اپنے گھر چلے گئے ہیں جبکہ کہ 24 مریض زیرعلاج ہیں، انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان 24 مریضوں میں سے کچھ مریض کو اتوار کے روز ڈسچارج کیا جاسکتا ہے ۔
اورنگ آباد کارپوریشن کے میںئر نندکمار گوریلے کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں مثبت مریض پائے گئے ہیں ان علاقوں کو پوری طرح سیل کر دیا گیا ہے اور پولیس والوں کو بھی تعینات کیا گیا ہے ساتھی ان علاقوں میں لوگوں کی طبی جانچ بھی کی جارہی ہے اور سبھی علاقوں میں دوا کا چھڑکاؤ بھی کیا جا رہا ہے۔ جو بھی لوگ ان مریضوں کے رابطے میں تھے ان کی بھی جانچ کر کے بہت سارے لوگوں کو ہوم کورنٹائن کیا گیا ہے تاکہ کورونا وائرس زیادہ نہ پھیلے۔