یہ واقعہ اورنگ آباد کے پدم پورہ کورنٹائن سینٹر میں پیش آیا۔ میونسپل کارپوریشن کے کمشنر آستک کمار پانڈے نے ملزم ڈاکٹر کو برطرف کر دیا ہے۔ اس معاملے میں اب تک پولیس میں شکایت درج نہیں کی گئی ہے۔
مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں کورنٹائن سینٹر میں ایک خاتون مریضہ نے ڈاکٹر پر چھیڑ خانی کا الزام لگایا ہے۔ ملزم ڈاکٹر کو فوری برطرف کردیا گیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ خاتون مریضہ گزشتہ دس دنوں سے کورنٹائن سینٹر میں زیر علاج تھی۔ وہاں ڈیوٹی پر تعینات ڈاکٹر نے اس خاتون مریضہ کو ڈسچارج کرنے کے بہانے کیبین میں طلب کیا اور اس کے ساتھ نازیبا باتیں کیں۔
مریضہ کا الزام ہیکہ ملزم ڈاکٹر نے جنسی تعلق کے لیے اس پر دباؤ بنانے کی کوشش کی۔ اس پورے معاملے کا علم میونسپل کمشنر آستک کمار پانڈے کو ہونے پر کمشنر نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم ڈاکٹر کو ملازمت سے برطرف کردیا۔
تاہم کارپوریشن کے شعبہ ہیلتھ کی انچارج ڈاکٹر نتیا پاڈلکر کا دعویٰ ہے کہ جسمانی ہراسانی کے کوئی ثبوت انھیں نہیں ملے ہیں لیکن خاتون کا الزام سنگین ہونے پر کارروائی کی گئی۔