ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ انتظامیہ کی تازہ رپورٹ کے مطابق ضلع میں کورونا کے 102 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد کورونا کے کل مریضوں کی تعداد بڑھ کر 37104 ہوگئی۔
کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ کے پیش نظر انتظامیہ چوکس ہے۔ ضلع میں اب تک کوویڈ انفیکشن کی وجہ سے 1047 اموات ہوئی ہے جبکہ اس مرض سے 34508 افراد صحتیاب ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔
فی الحال صرف 1549 کورونا مریض مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤں کو روکنے کےلیے محکمہ پولیس بھی سرگرم ہے۔ شہر میں جگہ جگہ چیک پوسٹ قائم کئے گئے اور بے وجہ گھومنے والے افراد کو سڑکوں پر نکلنے سے منع کیا جارہا ہے۔
انتظامیہ نے عوام سے صرف ضرورت کے وقت ہی گھروں سے باہر نکلنے کی اپیل کی ہے اور سماجی فاصلہ کے علاوہ ماسک کے استعمال پر بھی زور دیا۔