دو مریضوں میں سمتا نگر کی ایک خاتون اور ایک بھوسنگ پورا کی خاتون ہیں جو ایک مریض کے رابطے میں تھیں۔
اورنگ آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 40 ہوگئی ہے۔ اس بات کی اطلاع اورنگ آباد کے مئیر نندکمار گھوڑیلے نے دی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ کل تک 38 مثبت کیسز اورنگ آباد میں تھے لیکن آج مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پریشان کرنے والی بات ہے۔
اورنگ آباد کارپوریشن کے میئر نندکمار گوریلے کا کہنا ہے کہ اورنگ آباد شہر میں پانچ افراد کی کورونا سے موت واقع ہوئی ہے اور 16 صحتیاب ہو کر اپنے گھر پر ہے اور کورونا کے 19 مریض اورنگ آباد کے ہسپتال میں زیر علاج ہے۔
مئیر نندکمار گھوڑیلے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ لوگ اپنے گھروں میں رہ کر کورونا وائرس سے محفوظ رہے اور ساتھ ہی میونسپل کارپوریشن اور پولیس کی مدد کرے۔
ساتھ ہی مئیر نے کہا کہ جن علاقوں میں مثبت مریض پائے گئے ہیں ان علاقوں کو پوری طرح سیل کر دیا گیا ہے اور پولیس والوں کو بھی تعینات کیا گیا ہے ساتھی ان علاقوں میں لوگوں کی طبی جانچ بھی کی جارہی ہے اور ساتھ ہی سبھی علاقوں میں دوا کا چھڑکاؤ بھی کیا جا رہا ہے۔ جو بھی لوگ ان مریضوں کے رابطے میں تھے ان کی جانچ کر کے بہت سارے لوگوں کو ہوم کورنٹائن کیا گیا ہے تاکہ کورونا وائرس زیادہ نہ پھیلے۔