ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے ضلع انتظامیہ کے رپورٹ کے مطابق، ضلع میں کورونا کے 230 نئے مریض سامنے آئے ہے ۔
اورنگ آباد میں ابتک کل کورونا کے 4266 مریض سامنے آئے ہیں 218 کورونا مریضوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ 2217 صحتیاب ہو کر اپنے گھر لوٹے ہیں۔
اورنگ آباد شہر میں 218 افراد کی کورونا سے موت واقع ہوئی ہے اور 2217 مریض کورونا سےصحٹیاب ہوگئے ہیں۔ کئی لوگوں کو گھریلوں قرنطینہ میں رکھا گیا ہیں۔
کوڈ 19 کے مریضوں کو اورنگ آباد ضلع کے مختلف ہسپتالوں میں علاج کے لیے رکھا گیا ہے۔
مریضوں کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے پولیس نے شہر میں جگہ جگہ چیک پوائنٹ لگائے ہے تاکہ لوگ بے وجہ شہر میں نہ گھومے۔
انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہے اور ضرورت کے وقت ہی گھر سے باہر نکلے، سوشل ڈسٹنسنگ اور منہ پر ماسک لگانے اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کی بھی اپیل کی ہیں۔
اورنگ آباد میں کئ جگہ ہارٹ اسپوٹ بنائے گئے ہیں وہاں کے لوگوں کو اپنے زون سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔
جن علاقوں میں مثبت مریض پائے جا رہے ہیں ان علاقوں کو پوری طرح سیل کر دیا گیا ہیں اور وہاں پر سینیٹایزیشن کا کام بھی کیا جا رہا ہے۔