ETV Bharat / state

تریپورہ تشدد کے خلاف اورنگ آباد مکمل طور پر بند - تریپورہ نیوز

تری پورہ میں ہوئے تشدّد اور پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی کے خلاف آج جمعہ کے روز اورنگ آباد شہر کے عوام نے اورنگ آباد کو مکمل طور پر بند کردیا۔ بند کا اثر شہر میں صاف طور پر دیکھنے کو ملا۔

تریپورہ تشدد کے خلاف اورنگ آباد مکمل طور پر بند

author img

By

Published : Nov 12, 2021, 2:35 PM IST

مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد شہر میں رضا اکادمی کی جانب سے تری پورہ میں تشدّد اور پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی کے خلاف گذشتہ روز بند کا اعلان کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں آج جمعہ کے روز آرنگ آباد شہر کے عوام نے اورنگ آباد کو مکمل طور پر بند کردیا۔ بند کا اثر شہر میں صاف طور پر دیکھنے کو مل رہا ہے۔

ویڈیو

اس ضمن میں رضا اکیڈمی کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ شہر پرامن طریقے سے بند ہے۔ کسی بھی دکاندار سے زبردستی دکان بند نہیں کرائی گئی۔ اسی کے ساتھ ہی اس بند میں برادران وطن نے بھی حصہ لیا ہے اور لوگ خود اپنا کاروبار بند کردیے۔

مزید پڑھیں:

وہیں رضا اکیڈمی دوسرے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ اس بند کا حکومت پر کیا اثر ہوگا وہ تو دیکھنے والی بات ہوگی لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی یا مذہبی عبادت گاہوں کو کوئی نقصان پہنچائے گا تو اس طرح کے واقعات کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.