اورنگ آباد شہر کے پولیس کمشنر چرنجیوی پرساد نے شاہ بازار 'کمیونٹی کچن' کا معائنہ کیا۔
اورنگ آباد شہر میں لاک ڈاؤن کے دوران کمیونٹی کچن غریبوں، محنت کشوں اور مستحق افراد کے لیے باعث رحمت ثابت ہورہا ہے۔ شہر کی ہر بستی میں کمیونٹی کچن کھولے گئے ہیں اور مسلم نوجوان لاک ڈاؤن کے پہلے مرحلے سے اس کام میں مصروف ہیں۔
لاک ڈاؤن کے سبب کمیونٹی کچن سینٹر کے ذریعے غریب اور پریشان حال لوگوں کی بھوک مٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
اورنگ آباد پولیس کمشنر چرنجیوی پرساد نے شاہ بازار یونٹ کا معائنہ کیا، اس موقع پر انہوں نے ان نوجوانوں کو کورونا ہیرو قرار دیا جو بھوکوں کو کھانا کھلا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ شاہ بازار یونٹ کی جانب سے پچھلے دو مہینوں سے بلاناغہ یومیہ دیڑھ کوئنٹل کھانہ مستحق افراد میں تقسیم کیا جارہا ہے۔