اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد چکل تھانہ بین الاقوامی ہوائی اڈے کی توسیع کا راستہ بالآخر صاف ہو گیا ہے۔ یہ توسیع 56.25 ہیکٹر یعنی 139 ایکڑ میں چکل تھانہ، مکند واڑی، مرتضیٰ پور میں کی جائے گی۔ حکومت کے فیصلہ سے زمین کے حصول اور اس توسیع کے اخراجات کے لیے 578.45 کروڑ روپے کی انتظامی اور مالی منظوری مل گئی ہے۔ ہوائی اڈے کی توسیع کا کئی سالوں سے انتظار تھا۔ اس سے قبل 182 ایکڑ اراضی توسیع کے لیے حصول کی منتظر تھی۔ مقام کا بھی حساب لگایا گیا تھا۔ لیکن بعد میں 147 ایکڑ اراضی حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کا 18 ایکڑ رقبہ ایئر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا کے دائرۂ اختیار میں ہے۔ اس لیے 139 ایکڑ کا رقبہ حاصل کرنا پڑے گا۔ اس ایکڑ اراضی کو حاصل کرنے کے لیے فنڈز کا انتظار تھا۔ توقع ہے کہ اب جب کہ فنڈنگ کا راستہ صاف ہو گیا ہے، توسیع میں تیزی آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں:
اورنگ آباد چکل تھانہ ہوائی اڈے سے جانے والے عازمین کیلئے حج کمیٹی کی تیاریاں مکمل
واضح رہے کہ چکل تھانہ 16. 49 ہیکٹر، مرتضیٰ پور 4.25 ہیکٹر، مکند واڑی 2.84 ہیکٹر، کل 56.25 ہیکٹر (139) ایکٹر چکل تھانہ میں زیادہ سے زیادہ اراضی کا حصول هو گا۔ توسیع کے لیے زیادہ سے زیادہ اراضی کا حصول چکل تھانہ میں کیا جائے گا۔ یہاں 49.16 ہیکٹر کا رقبہ تیار کیا جائے گا۔ اس زمین کی قیمت 391.50 کروڑ روپے ہے۔ گهر، پهل دار درخت کنویں، بورویل بچ جائیں گے، ایئر پورٹ کی توسیع کے لیے ایئر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا سے 182 ایکڑ اراضی مانگی گئی تھی۔ اس کے لیے جگہ کا بھی حساب لگایا گیا تھا، لیکن 182 ایکڑ کے بجائے اب 147 ایکڑ اراضی حاصل کی جائے گی۔ یہ فیصلہ شہریوں کے گھروں کو بچانے کے لیے کیا گیا۔ گھروں کے ساتھ پھل دار درخت، کنویں اور بورویل بھی بچائے جائیں گے۔
واضح رہے کہ اورنگ آباد چکل تھانہ ایئر پورٹ کا رن وے اس وقت 9 ہزار 300 فٹ یعنی 2835 میٹر لمبا ہے۔ توسیع کے بعد رن وے 12 ہزار فٹ یعنی 3660 میٹر لمبا ہوگا۔ رن وے کی توسیع ہوائی اڈے کو مستقبل میں بڑے کارگو طیاروں کے ساتھ ساتھ زیادہ مسافروں کو لے جانے والے جمبو طیارے کو ایڈجسٹ کرنے کے قابل بنائے گی۔ ہوائی اڈے پر ہوائی جہاز کی ہموار نقل و حرکت کے لیے متوازی ٹیکسی راستہ ضروری ہے۔ رن وے کی توسیع کے ساتھ ساتھ متوازی ٹیکسی وے کو بھی بڑھایا جائے گا۔