ETV Bharat / state

اورنگ آباد: بی جے پی رہنما کی گاڑی پر پتھراؤ

author img

By

Published : Feb 22, 2020, 3:22 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 4:36 AM IST

ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں بی جے پی سے شیوسینا میں شامل ہوئے کشن چند تنوانی کے حامیوں نے بی جے پی کے ریاستی نائب صدر ڈاکٹر بھاگوت کراڈ کی سرکاری گاڑی پر پتھراؤ کیا، اس طرح کا الزام بھاگوت کراڈ نے لگایا ہے۔

بی جے پی رہنما کی گاڑی پر پتھراؤ
بی جے پی رہنما کی گاڑی پر پتھراؤ

مراٹھواڑہ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے صدر اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی نائب صدر ڈاکٹر بھاگوت کراڈ کی کار پر نامعلوم افراد نے پتھراؤ کر دیا، یہ واقعہ ضلع اورنگ آباد کی نوتن کالونی میں پیش آیا۔

بی جے پی رہنما کی گاڑی پر پتھراؤ، ویڈیو

بتایا جا رہا ہے کہ نوتن کالونی میں بی جے پی رہنما بھاگوت کراڈ کا ہسپتال ہے اور ہسپتال کے پارکنگ زون میں ان کی کار کھڑی تھی جس پر گزشتہ شب چند معلوم افراد نے پتھراؤ کیا جس کی وجہ سے گاڑی کے شیشے ٹوٹ گیے۔

اس واقعہ کی خبر جوں ہی بی جے پی کارکنان کو ملی، تمام کارکن و پارٹی رہنما کرانتی چوک پولیس اسٹیشن پہنچ کر شکایت درج کروائی نیز نعرے بازی بھی کی گئی۔

اس بابت بھاگوت کراڈ کا کہنا ہے کہ 'وہ کچھ لوگوں کے ساتھ اپنے ہسپتال میں بیٹھے کر بات کر رہے تھے اس دوران ان کے ایک ملازم نے بتایا کہ کچھ لوگ کار پر پتھراؤ کررہے ہیں، جس کے بعد بھاگوت کراڈ باہر آئے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ 'بی جے پی سے شیوسینا مین شامل ہونے والے کشن چند تنوانی کے حامیوں ان کی گاڑی پر پتھراؤ کیا ہے نیز انہوں نے مزید کہا کہ تنوانی کے حامیوں نے اُنھیں دھمکی دی ہے کہ معاملہ پولیس تک نہیں جانا چاہیے۔

جیسے ہی پولیس کو اس واقعہ کا علم ہوا، پولیس موقع پر پہنچی اور پنچنامہ کیا جس کے بعد بی جے پی کے تمام عہدیدار اور کارکن اورنگ آباد کے تھانہ عثمان پورہ میں ملزم کو پکڑنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 4:36 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.