ETV Bharat / state

رقص کی ویڈیو پر اویسی کی وضاحت - ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی کا مخصوص انداز

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے لیے جاری مہم کے دوران اورنگ آباد میں ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی کا مخصوص انداز میں ووٹ اپیل کرنا میڈیا کے لیے الگ ہی موضوع بن گیا ہے لیکن ایم آئی ایم سربراہ نے واضح کیا کہ انھیں نہ موسیقی سے لگاؤ ہے اور نہ ہی رقص سے تاہم میڈیا اس معاملے کو رائی کا پہاڑ بنا کر پیش کررہی ہے۔

ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی
author img

By

Published : Oct 19, 2019, 7:56 PM IST

گزشتہ روز ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے شہر میں انتخابی مہم کے دوران پارٹی کے انتخابی نشان پتنگ اڑانے کا عملی مظاہرہ کیا تھا اور ان کے رقص کا ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جبکہ ایم آئی ایم سربراہ نے اسے گمراہ کن پروپگنڈے سے تعبیر کیا۔

ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی، ویڈیو

دوسری جانب اورنگ آباد میں ایم آئی ایم امیدواروں کی مقبولیت میں زبردست اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

مہاراشٹر اسمبلی چناؤ میں ایم آئی ایم ایک اہم پارٹی کے طور پر ابھری ہے یہی وجہ ہے کہ ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی سے منسلک ہر پہلو کو میڈیا اپنے انداز میں پیش کررہا ہے۔

شہر کے آزاد چوک میں ہوئے انتخابی جلسے میں اسد الدین اویسی نے پتنگ اڑانے کے طریقے کا عملی مظاہرہ کیا تو اسے الگ طریقے سے پیش کیا جا رہا ہے، لیکن اس پورے معاملے پر خود ایم آئی ایم سربراہ نے اپنی جانب سے وضاحت کی۔
انہوں نے کہا کہ میرے رقص پر کسی نے الگ سے کوئی گانا لگا دیا ہے۔
انتخابی مہم کے آخری مرحلے میں اسد الدین اویسی نے اورنگ آباد مشرقی اسمبلی حلقے کا پیدل دورہ کیا اور پارٹی کے حق میں ووٹ کی اپیل کی، بارش ہونے کے باوجود ایم آئی ایم کی مہم جاری رہی اس دوران اسد الدین اویسی نے سب سے ووٹ کی اپیل کی۔
واضح رہے کہ اورنگ آباد شہر میں تین اسمبلی حلقے ہیں، ان تینوں حلقوں میں شیوسینا بی جے پی اتحاد اور ایم آئی ایم کے درمیان راست مقابلہ ہونے کا امکان ہے یہی وجہ ہے کہ انتخابی مہم کے آخری روز دونوں جماعتوں کی جانب سے ایڑی چوٹی کا زور لگایا گیا۔

Intro:اورنگ آباد میں ایم آئی ایم کے تشہیری جلسے میں مجلسی سربراہ اسد الدین اویسی کا چناوی نشان پتنگ کو لیکر مخصوص انداز میں اپیل کرنا میڈیا کے لیے مدعا بن گیا ہے لیکن ایم آئی ایم سربراہ نے واضح کیا کہ انھیں نہ موسیقی سے لگاؤ ہے اور نہ ہی رقص سے تاہم میڈیا اس معاملے کو رائی کا پہاڑ بنا کر پیش کررہا ہے ، ایم آئی ایم سربراہ نے اسے گمراہ کن پروپگنڈے سے تعبیر کیا، دوسری طرف اورنگ آباد میں مجلسی امیدواروں کی مقبولیت میں زبردست اضافہ دیکھا جارہاہے۔ پیش ہے یہ رپورٹ
Body:وی او اول
مہاراشٹر اسمبلی چناؤ میں ایم آئی ایم ایک اہم پارٹی کے طور پر ابھری ہے یہی وجہ ہیکہ ایم آئی ایم قائد اسد الدین اویسی سے جڑے ہر پہلو کو میڈیا اپنے انداز میں پیش کررہا ہے ، آزاد چوک میں ہوئے تشہیری جلسے میں اسد الدین اویسی نے پتنگ کی کھینچ مارنے کا عملی مظاہرہ کیا کیا میڈیا کو مانو مدعا مل گیا لیکن اس پورے معاملے پر خود ایم آئی ایم سربراہ نے کچھ اس انداز میں وضاحت کی ۔

بائٹ ۔۔۔۔
اسد الدین اویسی ۔۔۔۔
قومی سربراہ ، ایم آئی ایم

وی او دوم
تشہیری مہم کے آخری مرحلے میں اسد الدین اویسی نے اورنگ آباد ایسٹ اسمبلی حلقے میں پیدل دورہ کیا اور مجلسی امیدواروں کے حق میں راہ ہموار کی ، ہلکی بارش کے باوجود ایم آئی ایم کی ریلی جاری رہی اس دوران اسد الدین اویسی نے گھر گھر پہنچ کر ماؤں بہنوں اور نوجوانوں و بزرگوں سے ووٹ کی اپیل کی ایسے افراد کے تاثرات جاننے کی کوشش کی ۔
بائٹ ۔۔۔ مقامی
بائٹ ۔۔۔ مقامی
بائٹ ۔۔۔۔مقامی
Conclusion:اورنگ آباد شہر میں تین اسمبلی حلقے ہیں ان تینوں حلقوں میں شیوسینا بی جے پی اتحاد اورایم آئی ایم کے درمیان راست مقابلہ ہونے کا امکان ہے یہی وجہ ہیکہ تشہیری مہم کے آخری دن دونوں پارٹیوں کی جانب سے ایڑی چوٹی کازور لگایا گیا۔ اب کامیابی کس کے حصے میں آتی ہے یہ کہنا دشوار ہے ۔
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.